پنجاب میں کورونا مریضوں کے ڈبل نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: حکومت پنجاب نے کنفرم مریض کیلئے ڈبل نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کر دی، ہسپتال سے 10 دن کے بعد مزید علامات ظاہر نہ ہونے پر ڈسچارج کیا جائے گا۔
پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کو ڈسچارج کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا، کنفرم مریض جن کو علامات نہیں ہوں گی ان کے ڈبل نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کر دی گئی۔ ایسے مریضوں کو ہسپتال سے دس دن کے بعد اگر کوئی مزید علامات نہیں ہوتی تو ڈسچارج کیا جائے گا تاہم مریضوں کو دس دن داخل رکھنے کے بعد مزید تین دن معائنہ کیا جائے گا۔
کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے نئے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے، کم قوت مدافعت، ہیلتھ کئیر پروفیشنلز پر نئے ایس او پیز کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ایس او پیز میں ترامیم دنیا میں علاج معالجے میں ریسرچ کے بعد کی گئی۔ اس اہم فیصلے کا مقصد بلا ضرورت مہنگے پی سی آر ٹیسٹ کے ضیاع کو روکنا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا: پنجاب، نوجوان مریضوں کی اکثریت، لڑکے زیادہ متاثر
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات میں حیران کن اضافہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں اور گزشتہ روز مزید 2846 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
مزید پڑھ »
ہسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی آمد میں کمی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ہسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی آمد میں کمی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اسپین کے شہر میں مارچ 2019 میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف - Health - Dawn News
مزید پڑھ »