بدقسمتی سے پاکستان میں پولیو کیسز کی زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے
پولیو اس وقت پاکستانی بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ جدید دنیا نے اس موذی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا لیا ہے۔ بدقسمتی سے اقوام عالم میں صرف پاکستان اور افغانستان ایسے دو ممالک ہیں جہاں پولیو کے کیس تسلسل سے نمودار ہو رہے ہیں جبکہ المیہ یہ ہے کہ ایٹمی پاکستان پولیو کے مرض/کیسوں میں سرفہرست ہے۔
پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جس کی وجہ پولیو وائرس ہے۔ یہ بنیادی طور پر دس سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو جسم کے مختلف حصوں خصوصاً نچلے اعضاء کے مستقل مفلوج ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ پولیو وائرس ہر فرد کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔ یہ وائرس خاص طور پر ناقص حفظان صحت اور گندگی میں پھیلتا ہے جو کہ پاخانے/ انسانی فضلہ سے متاثرہ پانی یا خوراک سے جسم میں داخل ہوتا ہے۔
٭ مفلوج کرنے والا پولیو : بیماری کی یہ انتہائی سنگین شکل شاذ و نادر ہی ہے۔ فالج پولیو کی ابتدائی علامات میں شامل ہے دیگرعلامات مثلاً بخار، سر درد وغیرہ پہلی قسم سے مماثلت رکھتی ہیں۔ تاہم ایک ہفتہ کے اندران علامات کے علاوہ دیگر علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں مثلاً: بے چینی واضطراب، پٹھوں میں شدید درد یا کمزوری، پٹھوں کا ڈھیلا پن / طاقت میں کمی۔
زیادہ تر بالغ افراد کو پولیو ویکسین کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ وہ عام طور پر بچپن میں ویکسین لیتے ہیں۔ تاہم کچھ بالغ حضرات کو ویکسی نیشن کی ضرورت رہتی ہے، مثلاً : اگرآپ کسی ایسے ملک کا سفر کررہے ہیں جہاں پولیو کا خطرہ زیادہ ہو، آپ کسی لیبارٹری میں کام کر رہے ہیں اور پولیو کے نمونوں کو سنبھال رہے ہیں جس میں پولیو وائرس ہوسکتے ہیں۔ یاآپ طب کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں جو ان مریضوں کا علاج کر رہے ہیں جنھیں پولیو ہوسکتا ہے۔ ان تینوں گروپوں میں شامل بالغ افراد نے اگر کبھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں...
صحت کے بین الاقوامی ضوابط: انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کے ذریعہ پاکستان کو پولیو وائرس سے متاثرہ خطہ قرار دیا گیا ہے ، جہاں سے اس مرض کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے امکانات موجودہیں۔ اس شیڈول کے علاوہ پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کی ملکی یا علاقائی سطح پر مخصوص پولیو مہم میں حفاظفی ویکسینیشن لازمی کرانی چاہیے۔ چاہے انہوںنے پہلے سے کورس مکمل کیا ہوا ہو، یا ان کی شیڈول کے مطابق ویکسین جاری ہو۔ یہاں اس بات کا اظہار کرنا ضروری ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی معاشرے میں پولیو کی حفاظتی ویکسین کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے جو کہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ پولیو ویکسین ایک محفوظ ویکسین ہے یہ کسی غیر ملکی، غیر اسلامی، استحصالی اور سامراجی طاقتوں کا ایجنڈہ نہیں۔ یہ سراسر بے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شیر شاہ میں ’کمپیوٹر کے کچرے سے خالص سونا‘ کیسے نکلتا ہے؟کراچی میں شیر شاہ کی کباڑی مارکیٹ میں کمپیوٹر کے کچرے سے سونا کیسے نکلتا ہے اور یہ کام ہوتا کیسے ہے۔
مزید پڑھ »
لیبارٹری میں ’جِلد‘ تیار: وہ تحقیق جو آپ کو بڑھاپے میں بھی جوان بنا سکتی ہےہیومن سیل ایٹلس پروجیکٹ کی نئی تحقیق سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ جلد کے امراض اور اعضا کی بیماریوں سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہکراچی میں اب تک خناق سے 100 سے زیادہ بچے انتقال کرچکے اور خناق کی بیماری سے حفاظتی ٹیکے سے بچاؤ ممکن ہے: حکام محکمہ صحت
مزید پڑھ »
والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھپولیو کے قطرے پلانے سے انکار کا مسئلہ کراچی میں سب سے زیادہ سنگین ہے، مراد علی شاہ
مزید پڑھ »
مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردیترمیم سے پہلے کیسے تعین کریں کہ یہ قانون کے مطابق ہورہی ہے یا نہیں؟، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
مزید پڑھ »
کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحقرواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی، 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغا کیا جائے گا: ذرائع ایمرجنسی آپریشن سینٹر
مزید پڑھ »