صوبے بھر میں چیک پوسٹیں اہم مقامات پر قائم ہوں گی تاکہ چھینا جھپٹی یا اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد مل سکے، غلام نب میمن
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 10 جوائنٹ چیک پوسٹ بنا رہے ہیں جس میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار شامل ہوں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی نے کراچی کے ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موچکو پر جوائنٹ چیک پوسٹ بنائی جا رہی ہے اور یہاں پولیس کے ساتھ دیگر ادارے مل کر گاڑیوں کی چیکنگ کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں چیک پوسٹیں اہم مقامات پر قائم ہوں گی تاکہ گاڑیوں کی چھینا جھپٹی یا اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد مل سکے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے موچکو چیک پوسٹ کا جائزہ لیا، یہ چیک پوسٹ بلوچستان اور سندھ کے بارڈر ایریا کی چیک پوسٹ ہے جس کی اہمیت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کا دیگر اداروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا مقصد یہ ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام میں مدد مل سکے اور اس کے علاوہ اسمگلنگ اور چھینا جھپٹی کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کی دوسرے صوبے منتقلی کی روک تھام کی جاسکے۔Nov 09, 2024 04:50 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار شہیددہشتگردوں نے ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا: ترجمان وزارت داخلہ
مزید پڑھ »
مردوں کے عالمی مقابلہ حسن میں پہلی بار 25 سالہ احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گےمسٹر انٹرنیشل پیجنٹ کے 16 ویں مقابلے میں مختلف ممالک کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں جس میں انگلینڈ، لبنان، انڈونیشیا، انڈیا، نائجیریا اور دیگر ممالک شامل ہیں
مزید پڑھ »
عدالتوں سے توقع نہیں، عمران خان کیلئے جو کرنا ہے خود کریں گے، شیرافضل مروتکے پی میں وزرا پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں، ہمارے لوگ حکومت پر ناقص کارکردگی کا الزام لگا رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم پھر ٹل گئیجی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا
مزید پڑھ »
کراچی؛ غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے ملزمان گرفتارکال سینٹر سے جعلی کالز کے لیے زیراستعمال آلات اور دیگر اشیا بھی ضبط کر لی گئی ہیں، ایف آئی اے
مزید پڑھ »
وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید، 5 زخمیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 8 اہلکار شہید، 5 زخمی
مزید پڑھ »