پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر موٹرسائیکل لفٹرز گینگ کے پانچ افراد گرفتار کردیے۔ دو موٹرسائیکلوں کے انجن و چیچز، دو چیچز، ایک مڈگارڈ، ایک سائلنسر اور ایک ٹنکی برآمد کردیے۔
جمشید کوارٹرز پولیس نے مخبری پر جہانگیر روڈ نمبر دو، انکوائری آفس کے قریب ایک پلاٹ پر چھاپہ مار کر موٹرسائیکل لفٹرز گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید محمد عمار، مدثر، طاہر ایوب، محمد خالد اور راشد شامل ہیں۔
پولیس کو مختلف تھانوں میں درج چوری کے مقدمات کی تفصیلات بھی موصول ہوئیں، جن میں موٹرسائیکل نمبر KKS-0839 کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے، نمبر KJA-6940 کا سولجر بازار تھانے اور نمبر KLZ-2568 کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔ چھاپے کے دوران پولیس کو دو موٹرسائیکلوں کے انجن و چیچز، دو چیچز، ایک مڈگارڈ، ایک سائلنسر اور ایک ٹنکی برآمد ہوئی۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔
مدثر کے خلاف گلستان جوہر، سولجر بازار اور پیرآباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ سید محمد عمار پر عوامی کالونی، نیو ٹاؤن، جمشید کوارٹر اور پی آئی بی تھانوں میں مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں، جن میں دہشت گردی اور قتل کی کوشش جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ طاہر ایوب کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں دو مقدمات 2021 میں درج ہوئے، جبکہ خالد کے خلاف بھی کئی سنگین مقدمات ہیں، جن میں ڈکیتی اور اسلحہ ایکٹ شامل ہیں۔Dec 01, 2024 08:03 AMDec 01, 2024 11:08 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پولیس موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار پانچ ملزمان موٹرسائیکل چوری کرائی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پولیس نے گینگ کے 5 افراد کو گرفتار کر کے ایک پلاٹ پر چھاپہ مار کر سنگین کرائمل کی کسی کے مقدمات کے ساتھ ملزمان کے سابقہ کریمانل ریکارڈز کی معلومات حاصل کردیپولیس نے مخبری پر جہانگیر روڈ نمبر دو، انکوائری آفس کے قریب ایک پلاٹ پر چھاپہ مار کر موٹرسائیکل لفٹرز گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھ »
کراچی میں موٹرسائیکل چوریوں میں ملوث کم عمر ملزمان گرفتارملزمان کی نارتھ ناظم آباد سے موٹرسائیکل چوری کرنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی جس کی مدد سے پولیس نے گرفتار کیا
مزید پڑھ »
کراچی؛ پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ اور کیپ لگا کر وارداتیں کرنے والے تین ملزمان گرفتارگرفتار ملزمان کے قبضے سے دو 30بور پسٹل، 1 ریولور برائونڈز، 125 موٹرسائیکل اور پولیس کیپ برآمد کرلی گئی
مزید پڑھ »
لاہور؛ ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی متحرک گینگ گرفتارملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »
گوجرخان، نامعلوم شخص کی لاش کا معمہ حل، خواتین سمیت ملزمان گرفتارہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، ترجمان راولپنڈی پولیس
مزید پڑھ »
چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس بدل کر نئی بنانے والے ملزمان گرفتارملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا، ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری
مزید پڑھ »