علی ظفر کے منیجر نے کیا 'پیشکش' کی تھی؟ میشا نے اپنا بیان عدالت ریکارڈ کروا دیا ، واٹس ایپ پیغامات کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع
ہتک عزت کیس کی جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں میشا شفیع نے اپنا بیان تحریری طور پر بھی عدالت میں جمع کروادیا جب کہ گلوکارہ نے واٹس ایپ پیغامات کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کروایا۔
تاہم میشا شفیع نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے وقت اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ علی ظفر نے انہیں کہاں اور کس انداز میں چھوا؟ گلوکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت بہت پریشان و حیران ہوئیں اور وہاں سے چلی گئیں اور باہر گراونڈ میں کھڑے اپنے شوہر کو بتایا تو بھی بہت حیران اور پریشان ہوگئےِ اور انہوں نے اندر جا کر بات کرنا چاہی مگر انہوں نے اپنے شوہر کو ایسا کرنے سے روک دیا۔
ساتھ ہی اداکارہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی ٹوئٹ کے پرنٹ آؤٹ عدالت میں جمع کرادیے ہیں اور ان کا عورت مارچ سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے عورت مارچ میں خواتین کو برابر کے حقوق دینے کے لیے آزاد شہری کی حیثیت میں شرکت کی۔ میشا شفیع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ علی ظفر کے گھر جا کر معاملہ حل کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سارے معاملے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے پڑے کیوں کہ جب انہیں ہراساں کیا گیا تو وہ کئی ماہ تک پریشان رہیں اور انہوں نے اپنے مینیجر اور شوہر کو ہراسانی کے واقعات سے متعلق آگاہ کردیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
علی ظفر کی اہلیہ نے پہلی بار شوہر پر’جنسی ہراسانی‘ کے الزام پر خاموشی توڑ دی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
علی ظفر نے پہلی دفعہ مجھے اپنے سسر کے گھر دعوت میں ہراساں کیا ،گلوکارہ میشا شفیع نے عدالت میں بیان قلمبند کروادیالاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکارہ میشا شفیع نے کہاہے کہ پہلی دفعہ مجھے علی ظفر کے سسر
مزید پڑھ »
جنوبی افریقہ کی پہلی سیاہ فام دوشیزہ مس یونیورس منتخب - Entertainment - Dawn News
مزید پڑھ »
میری اور شعیب کی پہلی ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی، ثانیہ مرزامیری اور شعیب کی پہلی ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی، ثانیہ مرزا تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمیسونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی SamaaTV
مزید پڑھ »
سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنےایس پی ڈاکٹر رضوان کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
مزید پڑھ »