پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کے سیزن بیسٹ کے ساتھ فیلڈ پر اتریں گے۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل کل رات ہوگا جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 12 ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس تین، تین مرتبہ جیولن پھینکیں گے، تین باریوں کے بعد بہترین تھرو کرنے والے 8 ایتھلیٹس مزید 3 باریاں لیں گے، مجموعی 6 باریوں میں سب سے بہتر تھرو پلیئر کی حتمی تھرو قرار پائے گی، اسٹارٹ لسٹ میں ارشد ندیم کا نمبر چوتھا ہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کے سیزن بیسٹ کے ساتھ فیلڈ پر اتریں گے، فائنل میں شامل 4 کھلاڑیوں کی سیزن بیسٹ تھرو ارشد سے بہتر ہے۔
بھارت کے نیرج چوپڑا کی سیزن بیسٹ 89.34 جبکہ جیکب ویڈلیخ کی سیزن بیسٹ 88.65 میٹر ہے، گرینیڈا کے انڈریسن پیٹرز کی سیزن بیسٹ تھرو 88.63 میٹر کی ہے جبکہ جرمنی کے جولیئن ویبر کی سیزن بیسٹ تھرو 88.37 میٹر کی ہے۔ارشد ندیم کی پرسنل بیسٹ تھرو 90.18 میٹر کی ہے، گرینیڈا کے انڈریسن پیٹرز 93.07 میٹر، کینیا کے جولیس یگو 92.72 میٹر اور جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلخ 90.88 میٹر کی تھرو کرچکے ہیں۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کی تھی جبکہ نیرج چوپڑا 89.34 میٹر، پیٹرز اینڈرسن 88.63 میٹر اور جولیئن ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں آئے ہیں۔ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.59 کی تھرو کرکے کوالیفائی کرلیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، قوم میری کامیابی کی دعا کرے: ارشد ندیماولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز: پاکستانی ایتھلیٹس کل سے ایکشن میں نظر آئیں گےپیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شوٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس: پاکستان کے7 ایتھلیٹس میں سے 5 کا سفر ختم ہوگیاپیرس اولمپکس میں پاکستان کے مزید 2 ایتھلیٹس ایونٹ سے باہر ہوگئے اور اب صرف شوٹر غلام بشیر اور ارشد ندیم سے امیدیں باقی ہیں۔
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس: ارشد ندیم کو جیولن پھینکتے ہی ’پتا چل جاتا ہے تھرو کتنی اچھی ہوگی‘پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ بڑے ایونٹ کا پریشر ایک الگ طرح کا ہوتا ہے۔ وہ بھی ایک ایسے وقت جب انھیں 32 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی واحد امید سمجھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے دونوں سوئمرز کل ایکشن میں ہوں گےخواتین کے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی سوئمرز ایک ہی ہیٹ میں شامل ہیں
مزید پڑھ »
پیرس اولمپکس: جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان، ارشد اور نیرج ایک ہی گروپ میں شاملگروپ بی کا ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا جس میں ارشد ندیم 5 نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے
مزید پڑھ »