حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پیکا پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت جاری ہے اور وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی بھی وقت ترمیم کرے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پیکا پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا ۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی بھی وقت ترمیم ...
واضح رہے کہ پیکا ایکٹ منظوری سے قبل اور بعد میں بھی صحافتی تنظیموں اور اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور اختلاف سامنے آیا ہے۔Feb 09, 2025 12:48 PMغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمدعالمی درجہ بندی میں بہتری کیلیے بنگلہ دیشی تعلیمی قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گیخلا میں موجود روشنی کا یہ دائرہ کیا چیز ہے؟وکرانت میسی نے بیٹے وردان کی پہلی سالگرہ پر اس کا چہرہ دنیا کو دکھا دیاخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب...
پیکا ایکٹ ترمیم حکومت اپوزیشن قانون
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خطانتخابی دھاندلی، من پسند ججز، 26ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ جیسے اقدامات سے فوج اور عوام میں خلیج بڑھ رہی ہے، عمران خان
مزید پڑھ »
کے پی اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلیپیکا ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے، وفاق پیکا ایکٹ میں کی گئی غیر جمہوری اور متنازع ترامیم واپس لے، قرارداد
مزید پڑھ »
سینیٹ کمیٹی داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدیبل پر تجاویز کے لیے وقت ہی نہیں دیا گیا، فیک نیوز کی تشریح بہت مبہم ہے، صحافتی تنظیموں کے اعتراضات
مزید پڑھ »
اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاپی ایف یو جے کے بعد اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سینیئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے درخواست دائر کی۔ سینیئر اینکرز نے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔سینیئر اینکرز کی جانب سے دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ دوسری جانب، سندھ ہائیکورٹ نے 7 فروری کو سماعت کرتے ہوئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے۔
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلبپیکا ترمیمی ایکٹ 2025 میں شامل دفعہ 2 آر غیر آئینی اور آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کیخلاف ہے، درخواستگزار
مزید پڑھ »
پاکستان تحریک انصاف، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد بچھر سمیت دیگرنے پیکا ایکٹ 2025 کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں فیک نیوز کی تعریف نہیں بتائی گئی۔ اس ایکٹ کی آڑ میں ہر خبر کو فیک نیوز بنا کر سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں ہوں گی۔ درخواست کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت صحافیوں کو خبر کا سورس بتانا پڑے گا۔ صحافی سے خبر کا سورس نہیں پوچھا جا سکتا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت کارروائیاں روکنے کا حکم دے۔
مزید پڑھ »