پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کی ہر ٹیم میں ایسے غیر ملکی کرکٹرز موجود ہیں جو میچ ونرز ہیں اور پی ایس ایل میں شریک ٹیمیں بھی ان کھلاڑیوں سے میچ وننگ کارکردگی کی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے والے انگلینڈ کے الیکس ہیلز پاکستانی بولرز کے لیے نئے نہیں ہیں۔ سنہ 2016 میں جب انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹرینٹ برج میں 444 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تو اس میں الیکس ہیلز کے 171 رنز سب سے نمایاں تھے۔
الیکس ہیلز پی ایس ایل کے دو سیزن اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے کھیلنے کے بعد اب کراچی کنگز میں شامل ہوئے ہیں اور مبصرین کا خیال ہے کہ اس پی ایس ایل میں الیکس ہیلز اور شرجیل خان کی اوپننگ جوڑی حریف ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہو گی۔گذشتہ برس انگلینڈ کی ورلڈ کپ کی جیت میں جیسن روئے کی عمدہ بیٹنگ کا کردار اہم رہا تھا جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سال پی ایس ایل میں کسی بھی کھلاڑی کے پہلے انتخاب میں جیسن روئے کو حاصل کیا جس سے ان کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔جیسن روئے نے سنہ 2017 میں لاہور قلندر کی طرف سے پانچ میچوں میں دو نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ دو برس قبل وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے صرف دو میچز کھیل سکے تھے لیکن اس بار پورے ٹورنامنٹ میں ان کی موجودگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے تقویت کا باعث ہو گی۔نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اوپنر کالن منرو گزشتہ ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام رہے تھے اسی طرح گذشتہ برس پی ایس...
کالن منرو کی میچ کا نقشہ کسی بھی وقت بدلنے کی اسی خصوصیت کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے انھیں پی ایس ایل کے اس سیزن کے لیے حاصل کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے کالن انگرم کراچی کنگز کی طرف سے دو سیزن کھیل چکے ہیں جن میں دو نصف سنچریوں کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 127 رنز کی اننگز بھی قابل ذکر ہے جو پاکستان سپر لیگ میں کسی بھی بیٹسمین کا سب سے بڑا انفرادی سکور بھی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں پیشرفت، قریبی دوست اسد بھٹی حراست میں لے لیالاہور: (دنیا نیوز) سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مفخر عدیل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مفخر کے قریبی دوست اسد بھٹی کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل فائیو : پی سی بی نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادیپی ایس ایل فائیو : پی سی بی نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی TheRealPCBMedia PSL5 pid_gov
مزید پڑھ »
پی ایس ایل فائیو : پی سی بی نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادیپی ایس ایل فائیو : پی سی بی نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی HBLPSL5 TheRealPCB TheRealPCBMedia Pakistanis GoodNews Cricket
مزید پڑھ »
لاپتہ ایس ایس پی مفخرعدیل کیس میں نیا موڑ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 2020: پہلی بار کمنٹری اردو زبان میں بھی ہوگیلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوران پہلی بار شائقین کو قومی زبان اردو میں کمنٹری سننے کو ملے گی۔ بورڈ کی طرف سے کمنٹیٹرز کے آفیشل پینل اور ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ براڈکاسٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل فائیو: پشاور زلمی کے پاکستانی پلیئرز کی کراچی آمد
مزید پڑھ »