انگلش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو انگلش ڈومیسٹک سیزن کے دوران کسی فرنچائز لیگ میں کھیلنے سے روک دیا۔ ایسی پالیسی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 9 کی ونڈو اپریل اور مئی میں رکھی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 9 کی ونڈو اپریل ، مئی میں رکھی گئی ہے اور انگلش کاؤنٹی سیزن بھی انہی مہینوں میں ہوتا ہے__فوٹو: فائل
انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو انگلش ڈومیسٹک سیزن کے دوران کسی فرنچائز لیگ میں کھیلنے سے روک دیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹرز پی ایس ایل، ایم سی ایل، ایل پی ایل اور سی پی ایل سمیت متعدد لیگز کھیلتے ہیں لیکن ای سی بی کے فیصلے سے اگلے سال اپریل میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ بھی متاثر ہوگی مگر ای سی بی نے نئی پالیسی میں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کے لیے چھوٹ دی ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 9 کی ونڈو اپریل اور مئی میں رکھی گئی ہے، انگلش کاؤنٹی سیزن بھی انہی مہینوں میں ہوتا ہے، پی ایس ایل کی شیڈول ونڈو فروری میں ہوتی ہے اور تب انگلش ڈومیسٹک سیزن نہیں ہوتا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای سی بی کے فیصلے سے فرنچائز کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اور خدشہ ہے کہ اس فیصلے سے کچھ کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ کو چھوڑ سکتے ہیں۔ای سی بی چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہمیں اپنے کھیل کی عزت اور اپنے کرکٹ مقابلوں کی مضبوطی کو محفوظ کرنا ہے، انگلش وٹالٹی بلاسٹ اور دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران بھی کسی کھلاڑی کو باقی کسی مقابلوں میں شرکت کے لیے این او سی نہیں دیا...
پی ایس ایل انگلش کرکٹ بورڈ ایسی پالیسی کھلاڑیوں کو روکنا اپریل اور مئی کے مہینے انگلش کاؤنٹی سیزن
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کے تبادلے کا امکانذرائع کے مطابق انھیں ڈائریکٹر پی ایس ایل کی ذمہ داری سنبھالنے کی پیشکش کر دی گئی ہے
مزید پڑھ »
پنڈی پولیس نے عمران خان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دیایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کر رہی ہے، انہیں کل جسمانی ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا: پولیس
مزید پڑھ »
پی آئی اے: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو خریدنے کے لیے صرف ایک بولی، 10 ارب روپے کی پیشکشخسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے 10 ارب روپے میں اسے خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
فوج پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی بات نہیں کریگی: سینئر دفاعی ذریعہپاک فوج نے رواں سال مئی میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس میں اپنی پوزیشن واضح کر دی تھی
مزید پڑھ »
بھارت سے چلنے والی آلودہ ہواؤں کی وجہ سے لاہور پھر فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیاپنجاب اور کے پی میں سانس لینے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ ناک کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے:ماہرین
مزید پڑھ »
حسن اقبال: خیبرپختونخوا کی حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہےحسن اقبال نے کہا کہ کے پی کی حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہے، اس کے علاوہ کرم اور پارا چنار میں بدترین شرایط ہیں۔
مزید پڑھ »