انگلینڈ، بنگلادیش، آسٹریلیا اور زمبابوے کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر ڈرافٹس میں اپنے نام درج کروالیے
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں پر پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی کے باوجود کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے باعث اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر فرنچائز لیگ میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی تاہم کرکٹرز نے اپنے بورڈ کی پابندی کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔ گزشتہ دنوں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، جارح مزاج اوپنر جیسن رائے کے بعد ڈیوڈ ملان اور سیم کرن نے بھی پی ایس ایل کیلئے غیرملکی ڈرافٹس باضابطہ طور پر اپنا نام درج کروایا ہے۔انکے علاوہ دیگر ممالک کے سرکردہ کھلاڑیوں میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن شامل ہیں۔پی سی بی اس سے قبل غیر ملکی پلئیرز ڈرافٹس میں شامل کرکٹرز میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کے نام کی تصدیق بھی کرچکا ہے۔express.
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کون کون شامل؟پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹس کی میزبانی گوادر میںپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس کی میزبانی پہلی بار بلوچستان کے تاریخی شہر گوادر میں کروائی جائے گی۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل10؛ پہلی پِک کس فرنچائز کے حصے میں آئی؟تمام فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی
مزید پڑھ »
مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کیساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا: ایمل ولی خانحکومت میں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان میں کوئی فرق نہیں، عمران خان بھی وعدے کرکے دھوکا کرتے تھے ، اب حکومت پر یقین کون کرے گا: ایمل ولی خان
مزید پڑھ »
پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں ٹکراؤ، بڑے کھلاڑی انڈیا میں کھیلیں گےبھارت میں پیسے کی کشش کی وجہ سے دنیا کے لاتعداد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے معاہدے کر لیے ہیں
مزید پڑھ »
ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل میں شامل ہونے کا اعلان کیاانگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »