حکومت اگر چاہے تو پی آئی اے کو دوبارہ سے منافع بخش ادارہ بنا سکتی ہے
ایمریٹس اور سعودی ایئرلائن سمیت دنیا کی متعدد ایئرلائنز کی بنیادی تربیت کر کے انھیں پاؤں پر کھڑا کرنے والی پی آئی اے آج نہ صرف خود لڑکھڑاتے ہوئے خسارے میں چل رہی ہے بلکہ اس کو فروخت کرنے کیلیے بولی بھی محض کوڑیوں کے بھاؤ لگائی جا رہی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر آڈیٹر جنرل نے2007ء سے2017ء تک کا مکمل آڈٹ کروایا تو پی آئی اے کے موجودہ حالات تک پہنچنے کی بات سامنے آ گئی کہ کیسے سابقہ آڈٹ فرمز نے آڈٹ کے دوران پی آئی اے کے افسران کی ملی بھگت کر کے نہ صرف اس محکمے میں ہونے والے فراڈ کو پکڑا نہیں بلکہ سامنے آنے والے تمام فراڈ بھی دبا دیئے اور ان فراڈ کے ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی کرنے کی سفارش تک نہیں کی۔
اس کے علاوہ پی آئی اے میں ایسے افسران کو تعینات کیا جاتا رہا جن کا کوئی تعلق ایوی ایشن سے نہیں تھا بلکہ انہیں تو ایک ایئر بس اور بوئنگ طیارے میں فرق تک کا علم نہیں تھا لیکن انہیں بڑی بڑی سیٹوں پر بٹھا دیا گیا۔ پی آئی اے کے 11 بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سے اکثریت کو پی آئی اے کی الف ب تک کا علم نہیں ہوتا تھا۔
اس خسارے کی ایک بڑی وجہ پی آئی اے کے انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی سستی اور نااہلی ہے جس نے ایئربس اور بوئنگ سمیت دیگر طیارہ ساز کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ موجود ہونے کے باوجود خراب طیارے ٹھیک نہیں کروائے جبکہ طیاروں کی دیکھ بھال، مرمت اور آلات کی خریداری کا معاہدہ فرانس ورلڈ ایوی ایشن کے ساتھ کرنا بھی پی آئی اے کے خسارے کی وجوہات بنا اور یہ سب کچھ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں لکھا ہوا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئینی ترمیم میں پانچ ارکان آئے جبکہ اپوزیشن کے 50 اور ارکان بھی ووٹ دینے کوتیار تھے، قادر پٹیلپی ٹی آئی آج پانچ ووٹ دینے والوں کو لوٹا کہہ رہی ہے تو کل صادق سنجرانی کو ووٹ دینے والے کیا لوٹے نہیں تھے؟ قادر پٹیل
مزید پڑھ »
کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے ہمیں اعتراض نہیں، وزیر نجکاریمیری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بیچنے کی ذمہ داری ہے، عبدالعلیم خان
مزید پڑھ »
پی آئی اے چلانا یا ٹھیک کرنا میرے ذمے نہیں، اونے پونے نہیں بیچ سکتا: وزیرنجکاریپی آئی اے کا خسارہ عوام نہیں اٹھا سکتے اس لیے بیچ رہے ہیں، پی آئی اے قومی اثاثہ ہے اونے پونے نہیں بیچ سکتا: عبدالعلیم خان
مزید پڑھ »
امریکا میں ہمارے لوگوں کی ٹرمپ کی ٹیم کیساتھ دو یا 3 میٹنگز ہوئیں: رؤف حسنہم نے کبھی امید نہیں لگائی ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی 100 فیصد ڈیل کے نتیجے میں باہر آ رہی ہیں، فیصل واوڈاپی ٹی آئی والوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پابندی لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے یہ بک چکے ہیں
مزید پڑھ »
سلمان اکرم نے پارٹی چیئرمین کے برعکس کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ مسترد کردیامسودے میں آئینی بینچ بنانے کا اختیار حکومت کو دیا گیا ہے جو قابلِ قبول نہیں: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی
مزید پڑھ »