پی آئی اے ؛ فضائی میزبان کی حاضر دماغی نے بڑے نقصان سے بچا لیا ARYNewsUrdu
لاہور:پی آئی اے کے فضائی میزبان کی حاضر دماغی نے ادارے کو لاکھوں روپے نقصان سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے204کی ایمرجنسی سلائڈنگ کھلنے سے بال بال بچ گئی، طیارے کی لینڈنگ کے بعد کپتان نے ڈس آرمنگ کی اناوسمنٹ نہیں کی اور فضائی میزبان کو ’آل ڈور از اوکے‘ کا میسج دے دیا۔ آل ڈور از اوکے کا میسج ملنے کے بعد فضائی میزبان گیٹ نمبر ایل ون کھولنے کی کوشش کرنے لگی تو وارننگ سسٹم بج گیا، فضائی میزبان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروازہ دوبارہ سے بند کردیا۔
مسافروں کو آدھے گھنٹے بعد پچھلے دروازے سے جہاز سے اتار گیا، ایئربس 320طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ کھل جاتی تو پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو کیپٹن احسن زیدی آپریٹ کر رہے تھے جب کہ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے
مزید پڑھ »
میلسی میں کھیت سے دوکزنز کی لاشیں برآمد،دونوں بچیاں کل سے لاپتہ تھیںمیلسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میلسی میں کھیت سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات
مزید پڑھ »
لندن برج پر چاقو سے حملہ، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »
میلسی میں 2 لاپتہ بچیوں کی لاشیں کماد کی فصل سے برآمد - ایکسپریس اردودونوں بچیاں آپس میں کزن تھیں اور انہیں زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ہے
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اردن کی شہزادی کی ملاقاتاردن کی شہزادی سارہ زید دفتر خارجہ پہنچیں جہاں شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ شہزادی سارہ زید کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بالمشافہ ملاقات ہوئی۔
مزید پڑھ »