مذاکرات کی دوسری پیشکش پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات ایک ہی راستہ ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات چاہتی نہیں تھی لیکن اب دوبارہ مذاکرات چاہتی ہے، تاہم حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کی مذاکرات ختم کر کے دوبارہ مذاکرات چاہنا بانی کا غلط فیصلہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دوسری پیشکش پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مذاکرات کی پیش کش کر کے اچھا قدم اٹھایا کیونکہ جو بھی راستہ نکالنا ہے وہ مذاکرات کے ذریعے ہی نکالنا ہے اور امید رکھنی چاہیے کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں اور کوئی اچھا نتیجہ نکلے۔ پی ٹی آئی اپنے من پسند ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن چاہتی ہے جو حکومت کو منظور نہیں ہوگا مگر لگتا ہے حکومت دوبارہ مذاکرات چاہتی ہے، اس لیے مذاکرات ضرور ہونے...
بالاتروں کی حمایت حاصل کرنے میں مکمل ناکامی کے بعد بانی نے 2017 میں اپنی عدالتی نااہلی کے بعد بالاتروں کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے یوٹرن لیا اور ان کی شدید مخالفت شروع کردی کیونکہ بالاتروں کے خلاف سب سے بڑا بیانیہ بنانے والے نواز شریف بھی بالاتروں کی مخالفت میں اس انتہا تک نہیں گئے تھے جب انھیں اقتدار سے عدالتی فیصلے کے ذریعے ہٹایا گیا تھا۔ بالاتروں کے خلاف نواز شریف کی خاموشی کے بعد موقعہ جان کر بانی پی ٹی آئی نے ملک میں جلسوں میں بالاتروں کی مخالفت شروع کی...
فروری کے انتخابات میں ملنے والی کامیابی بانی پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہوئی جب کہ انھیں لیگ اور پی پی نے حکومت بنانے کی دعوت دی تھی جو انھوں نے ٹھکرا دی تھی، ورنہ اس وقت بانی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرکے اپنی رہائی سمیت بہت کچھ حاصل کر سکتے تھے۔ بانی کے انکار پر لیگ اور پی پی کو مل کر حکومت بنانا پڑی جسے پی ٹی آئی مذاکرات کے بعد بھی جعلی حکومت قرار دیتی اور وہی لیگی حکومت پھر مذاکرات کی پیشکش کر رہی ہے جب کہ پی ٹی آئی اسی حکومت سے مذاکرات کر چکی ہے اور اپنے مطلوبہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر قبل از وقت...
جس حکومت سے بانی مذاکرات کرنا نہیں چاہتے تھے اسی حکومت سے مذاکرات بھی ہوئے مگر 14 سال کی سزا کا فیصلہ اگر مزید تاخیر سے آتا اور حکومت پی ٹی آئی کے کچھ مطالبے مان لیتی تو پی ٹی آئی مذاکرات ختم نہ کرتی مگر بانی نے سزا کے بعد سمجھ لیا کہ ان کی رہائی اب ناممکن ہے انھوں نے من پسند نتیجہ نہ نکلنے پر مذاکرات ہی ختم کرا دیے جو بانی کا غلط اور ذاتی مفاد کا فیصلہ تھا۔ مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تھے جو حکومت جاری بھی رکھنا چاہتی تھی اور اب بھی چاہتی ہے مذاکرات ہوں۔ وزیر اعظم کی پھر پیشکش پر پی ٹی آئی اپنے...
مذاکرات پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم بانی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مذاکرات، ہچکچاہٹ اور سیاسی مستقبلحکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی پر ہے
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں بانی کی اہلیہ کا اثرپی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکراتی امور سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ لاتعلق ہوگئیں۔ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اورمذاکرات کریں ۔
مزید پڑھ »
مذاکرات کی بےچارگی: ایکسپریس پروگرام میں تجزیہ کاروں کی تنقیدایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں تجزیہ کاروں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بےچارگی پر تنقید کی۔ انھوں نے بے اختیار لوگوں سے بات کرنے کی کیا ضرورت ہے، اور حکومت اور پی ٹی آئی کے فوٹو سیشنز کی کیا ضرورت ہے، ان سوالات پر گفتگو کی۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مذاکرات کے پیچھے مذاکرات ہو رہے ہیں اور حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات نہیں مانے گی، جس سے مذاکرات کے دروازے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن پر مسلسل اصرار کر رہی ہےپی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بڑی شدت سے اصرار کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ جب تک یہ کمیشن بنا، مذاکرات کی کوئی امید نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی اور رہنماؤں کے بیانات سے لگتا ہے کہ انھیں عدالتوں پر اعتماد نہیں اور وہ صرف اپنی مرضی کے پسندیدہ فیصلوں کو ہی تسلیم کرے گی۔ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے انکار کر چکی ہے جس پر پی ٹی آئی بڑی شدت سے اصرار کر رہی ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹس سے تکلیف ہے، اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی، بیرسٹر سیفمذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی
مزید پڑھ »
قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈاحکومت، پی ٹی آئی کا ہدف تھا کہ عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، سابق وفاقی وزیر
مزید پڑھ »