پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان کی مبینہ طور پر پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتاری کے معاملے پر کہا ہے کہ پارلیمان کی بے توقیری قبول نہیں، گرفتار ارکان پارلیمان کو فوری رہا کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کا معاملہ: ’پارلیمنٹ میں گھس کر اراکین کو گرفتار کیا گیا تو باقی کیا بچا‘سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد کو اس واقعے پر طلب کر کے ان کی سرزنش بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کہ ارکان اسمبلی کو اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ارکان پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ سے اُٹھا کر لے جایا گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’کل رات آپ کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ نے اس ایوان میں پناہ لی، وہ چھپتے پھرے کہ پناہ مل جائے، پھر مسجد میں پناہ لینے والے مولانا نسیم صاحب کو بھی اٹھا لیا گیا۔‘
علی محمد خان نے کہا کہ کل رات جس نے پاکستان کے پارلیمنٹ پر ہلہ بولا ہے، جہاں، جہاں سے یہ حکم آیا ہے، اگر آرٹیکل چھ لگانا ہے تو ان پر لگاؤ، ان پر لگنا چاہیے۔‘ نوید قمر نے کہا کہ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو پھر یہ سلسلہ یہاں رکے گا نہیں، یہ تو شروعات ہے، جب پارلیمنٹ پر حملے کی بات ہو تو ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہوں، یہاں تو عزت کیا، یہاں تو مجھے مستقبل ہی نظر نہیں آرہا۔‘
اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بطور کسٹوڈین جو بات آپ نے کی، اس سے صائب رائے نہیں ہوسکتی، ہمیں اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہے، زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو، اگر آپ زہر بوئیں گے تو پھول نکلیں گے لیکن ہوں گے زہریلے، میٹھا بویا کریں، میٹھا بوئیں گے تو میٹھا اگے گا، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔
اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کے منتظمین کے خلاف پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر، دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں معینہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قافلے سادات کالونی اور سری نگرہائی وے سے لانے پر جبکہ تیسرا مقدمہ ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر پولیس اہل کاروں پر پتھراؤ کرنے پر تھانہ نون میں درج کیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق اگر کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے اور وہ پولیس کو مطلوب ہے تو پولیس سپیکر قومی اسمبلی کی پیشگی اجازت کے بعد ہی رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کر سکتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان نے کارروائی روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کردینیب کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی کے دفاع میں بھاری نقصان ہو گا، درخواست میں استدعا
مزید پڑھ »
صاحبزادہ حامد رضا اور مولانا نسیم الرحمان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما گرفتارپارلیمنٹ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی رہنما زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر حراست میں لیاگیا
مزید پڑھ »
آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتى کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بےبنیاد قرارآئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا، پاور ڈویژن
مزید پڑھ »
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا، عمران خانفیض حمید کی گرفتاری کا ڈراما میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لے جانے کے لیے کیا جا رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
رویندرا جڈیجا کی سیاست میں انٹری، اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بی جے پی میں شاملجڈیجا کی سیاست میں شمولیت کا اعلان بھارتی آل راؤنڈر کی اہلیہ ریوابا جو کہ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں نے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔
مزید پڑھ »
پولیس پارلیمنٹ ہاؤسں میں داخل، صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریدوسری جانب اطلاعات ہیں کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس پہنچ گئے ہیں
مزید پڑھ »