پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فیصلہ نہ سنانے پر تشویش ہے، اس کیس میں سزا دینے کا مطلب ہر اس شخص کو سزا دینا ہے جو فلاحی کام کررہا ہے، اور 26 نومبر کا خون کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کی بات ہے تو عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں دے رہی؟ انہوں نے مذاکرات کے ڈرافٹ پر تعطل نہیں آنے کو بھی کہا۔
فیصلہ نہ سنانے پر تشویش ہے،اس کیس میں سزا دینے کا مطلب ہر اس شخص کو سزا دینا ہے جو فلاحی کام کررہا ہے، پریس کانفرنس پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات ہورہی ہے تو عمران خان سےملنے کیوں نہیں دے رہے؟ 26 نومبر کا خون کا حساب دینا ہوگا ہم انصاف لے کر رہیں گے۔ یہ بات بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا اور شبلی فراز نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ کسی ڈیل کے تحت القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخیں آگے ہوئی ہے، القادر ٹرسٹ ایک بے ہودہ
کیس ہے گواہوں نے بتادیا کہ بانی چیئرمین نے نہ کوئی پیسے لیے اور نہ حکومت کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بڑے عرصے بعد ڈائیلاگ کا دروازہ کھولا تھا، بانی چیئرمین پر 200 سے زاید کیسز بنائے گئے ہم سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا، ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا حکومت کے خلاف ہماری فہرست طویل ہے، ہمارے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں اب بھی ہمارے کارکنان مسنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دو ہی مطالبات پر مذاکرات شروع کیے ہیں ان دو مطالبات کیلئے دو ملاقاتیں ہوئیں ہیں ہم نے کہا تھا تیسری ملاقات تب ہوگی جب بانی چیئرمین سے ملاقات ہوگی مگر اب تک ہمارے پاس کل کی میٹنگ کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں آئی مذاکرات کسی ڈیل کیلئے نہیں عوام کیلئے کررہے ہیں، مذاکرات کے ڈرافٹ پر تعطل نہیں آنا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں دوٹوک کہا تھا بانی چیئرمین سے ملاقات کروائی جائے، ہم نے کہا تھا اداروں کی عدم موجودگی میں ملاقات کروائی جائے، آج تک ہمیں حکومت کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں ملی، حکومت بندش کے بغیر ہماری ملاقات کروائے
پی ٹی آئی مذاکرات عمران خان القادر ٹرسٹ انصاف ملاقات پریس کانفرنس
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس: مذاکرات کی بات ہے تو عمران خان سے ملنے کیوں نہیں دے رہے؟پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ فیصلہ نہ سنانے پر تشویش ہے اور اس کیس میں سزا دینا ہر فلاحی کام کرنے والے کو سزا دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بات ہو رہی ہے تو عمران خان سے کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا؟ انہوں نے 26 نومبر کا خون کا حساب لینے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ وہ انصاف لے کر رہیں گے۔
مزید پڑھ »
انسان ہوں یا فرشتے، ان کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہیں،عمرایوبمذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، عمرایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے حکومت سے مذاکرات کی شروعات کیپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس وقت حکومت سے مذاکرات کی شروعات کی جب ان کے رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی پر بات چیت شروع ہوئی۔
مزید پڑھ »
حکومت سے مذاکرات تب ہی ہوں گے جب وہ راضی ہوگی، اسد قیصرفی الوقت مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہوںگے، اسپیکر سے ملنے گیا تھا مذاکرات کیلیے نہیں
مزید پڑھ »
فوج کا ترجمان: مذاکرات مثبت، انتشاری سیاست کی مذمتفوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی ’’انتشاری‘‘ طرز سیاست کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی: عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گاپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی مطالبات لکھ کر دینے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں، تمام کارکنوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات تاخیر کی وجہ سے عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات نہیں ہو سکی۔ شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کو تیز کرنا چاہتی ہے تو پی ٹی آئی کمیٹی کو فیسلیٹیٹ کرے۔
مزید پڑھ »