بیرسٹر گوہر، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں: رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیلوں سے باہر بیٹھی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے ہوسکتا ہے کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ بیرسٹر گوہر، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کے پاس وقت اور مہلت ہے تو کسی دن ہمارے پاس بھی تشریف لائے، پارٹی لیڈرشپ یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کا نقظہ نظر جاننے کی کوشش کرے۔شاہ محمود کا کہنا تھاکہ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے پارٹی قائدین سے گزارش ہے سیاسی جماعتوں کو انگیج کریں، آئین کی بالادستی کے لیے کم سے کم ایجنڈے پر یکسوئی بنانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری سے گزارش ہے فیصلہ کریں وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتے ہیں؟ جمہوری قوتوں کیلئے اہم وقت ہے وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ شاہ محمود محمود قریشی کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کردی گئیں۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کیلئے 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقیدپی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کی رہائی کیلئے مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے، قیادت کے پاس احتجاج کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے: شیر افضل مروت
مزید پڑھ »
تحریک انصاف نے نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کردیایہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں ہے: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گفتگو
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلبہمارے خلاف مقدمات تو درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں، علی امین
مزید پڑھ »
لندن احتجاج، وزیرداخلہ کے شہریت منسوخی کے بیان پر پی ٹی آئی کا سخت ردعملپی ٹی آئی نے محسن نقوی کو وائسرے کا خطاب دے دیا، بیان دینے سے پہلے وکیل سے مشورہ کرنے کی بھی تجویز
مزید پڑھ »
پاکستان میں وی پی اینز کے ذریعے روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی کروڑوں کوششوں کا انکشافشہری وی پی اینز کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہیں اور فحش مواد تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے: ذرائع پی ٹی اے
مزید پڑھ »
یحیی سنوار کی شہادت کے باوجود حماس کے حوصلے بلند ہیں، اسرائیلی اخباراپنے سربراہان کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں بچا، حماس
مزید پڑھ »