مسلم لیگ کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف جسٹس سے آئی ایم ایف سے ملاقاتیں غیر معمولی ہیں مگر ایسی صورتحال سے ہمیں کس نے دوچار کیا؟ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھڑکایا گیا کہ پاکستان کو پیسے نہ دو، جس کو پاکستان سے ہمدردی ہو وہ جل جائے گا لیکن ایسا کام نہیں کرے گا، جو کام یہ کر رہے کیا کسی نے ایسا کام کیا؟ ان زنجیروں کو کھولنے میں ہمیں ٹائم تو لگے گا، دو سال کے بعد صورتحال زیادہ واضح ہو جائے گی، ہم پاکستان کو خودی کے اس مقام پر لے جائیں گے جہاں وہ 2016ء میں کھڑا تھا۔
پی ٹی آئی بتائے وہ آئی ایم ایف کو ڈوزیئر میں کیا لکھ رہی ہے؟ ڈوزیئر کیوں خفیہ رکھا جارہا ہے؟ سینئر رہنما ن لیگ
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’سینٹر اسٹیج‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں اگر ایسا ارادہ ہوتا تو حکومت ضرور کہہ دیتی، ایسی کارروائی خفیہ نہیں ہوتی اس کا طریقہ کار ہوتا ہے اس طرح کی کسی کارروائی پر نہ ہی سوچا جا رہا ہے اور کابینہ میں بھی اس حوالے سے بات نہیں کی گئی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس کی آئی ایم ایف سے ملاقاتیں کسی حد تک تو غیر معمولی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ایسی صورتحال سے کس نے دوچار کیا؟ ایک شخص نے 4 سال ملک کی معیشت کو زوال کی پستیوں میں دکھیلا، آپ نے ہمیں اس سطح پر لا کر کھڑا کیا، ہم ان شاء اللہ اس صورتحال سے نکلیں گے ہم اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں کسی اور کے محتاج ہوجائیں تو بہت سی چیزوں پر کمپرومائز کرنا پڑتا ہے۔
POLITICS IMF PAKISTAN ECONOMY LAWFUL REFERRAL JUDICIARY DISCUSSIONS PTI ELECTIONS SECURITY
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی مذاکرات کا از خود فیصلہ، جوڈیشل یا پارلیمانی کمیشن کو تسلیم کرے گیایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد الیاس نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلیے رابطہ کیا تھا اس وقت کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منتوں پر آگئی ہے، ترلے کر رہی ہے پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوگیا ہے وہ مذاکرات سے نکل گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے جو پیشکش کی ہے، حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ وہ مذاکرات کے اس عمل کا حصہ بنے کیونکہ جو بھی راستہ نکلنا ہے وہ مذاکرات کے ذریعے ہی نکلنا ہے ۔
مزید پڑھ »
انڈیا کے مشہور ریئلٹی شو کیخلاف پولیس میں شکایت درجایف آئی آر 31 جنوری 2025 کو ایتاناگر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے
مزید پڑھ »
رونالڈو آرمی چیف گول پہ گول کررہے ہیں، فیصل واوڈاپیکا کا رونا پڑا ہے، اس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے
مزید پڑھ »
ملکی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی محمد خانچیف جسٹس سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات غیر معمولی ہے،جہانزیب عباسی
مزید پڑھ »
پاکستان میں انتخابی دھاندلی: عمر ایوب نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیااپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے آئی ایم ایف کے مشن کو خط لکھ کر وسیع پیمانے پر انتخابی دھاندلی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈوزیئر میں ریاستی اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کو ساتھ دبا جانے، مینڈیٹ چھینے جانے اور انتخابی نتائج میں انجینیئرنگ کرنے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
مزید پڑھ »
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات؛ کیا برف پگھل رہی ہے؟موجودہ عمل نے فریقین کو مکالمے کی میز پر واپس بٹھایا ہے
مزید پڑھ »