پولیس والے اس مرغی کے پیچھے دوڑتے رہے لیکن اسے پکڑنے میں ناکام رہے
کچھ روز پہلے ویسٹ ورجینیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کے فیس بُک پیج پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرائی گئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک مرغی کے پیچھے دوڑتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے اختتام پر بھی پولیس والے اس ننھی سی مرغی کو پکڑنے میں ناکام ہی رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ ویسٹ ورجینیا کے علاقے ملٹن میں بدھ کی سہ پہر کو پیش آیا جب مقامی پولیس اور اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پیری مورس اسکوائر کے قریب ایک پارکنگ لاٹ میں ٹہلتی ہوئی مرغی کو دیکھا۔ وہ اسے پکڑنے کےلیے بھاگے لیکن اس ایک مرغی نے ان تین لوگوں کو دوڑا دوڑا کر ہلکان کردیا مگر ان کے ہاتھ نہ آئی۔
نزدیک موجود ایک خاتون نے یہ سارا منظر اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا جسے ملٹن پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر بھی کروا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے اس مرغی کو نقصان پہنچائے بغیر پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ہاتھ نہیں آرہی۔ پیری مورس اسکوائر اور گرد و نواح میں لوگوں نے بڑی تعداد میں مرغیاں پال رکھی ہیں جن میں سے اکثر اپنے دڑبوں سے فرار ہو کر سڑک پر آجاتی ہیں اور خطرہ ہوتا ہے کہ وہ کسی تیز رفتار گاڑی کے نیچے کچل کر ماری نہ جائیں۔ اسی لیے اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لوگ وہاں موجود رہتے ہیں اور ایسی بھگوڑی مرغیوں کو پکڑ پکڑ کر پنجروں میں بند کرتے رہتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: دعا منگی کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا، پولیس - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
بھارت میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک - ایکسپریس اردولیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا تھا
مزید پڑھ »
دعا منگی کا اغوا، پولیس ناکام لیکن عوام سے کیا اپیل کردی گئی؟ خبرآگئیکراچی(ویب ڈیسک) درخشاں کے علاقے سے گزشتہ ہفتے کی رات اغوا کی جانے والی دعا منگی کا تاحال
مزید پڑھ »
کراچی: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمیکراچی: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی Karachi Firing Policemen Injured pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
پولیس نے دعا منگی کی بازیابی کیلیے شہریوں سے مدد مانگ لی - ایکسپریس اردومغویہ کا سراغ نہ مل سکا، پریس کلب پر دعا منگی کے قریبی عزیزوں اور دیگر کا مظاہرہ
مزید پڑھ »