وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا کو جب تک شکست نہیں دیں گے تبدیلی نہیں آئے گی،کرسی بچانے نہیں بلکہ تبدیلی لانے آئے ہیں،کنٹینر پر چڑھنے والوں نے جو پیسہ کھایا،اس کا حساب لیں گے،مہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔
وزيراعظم عمران خان نے دورہ ميانوالی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنياد رکھ ديا۔ جمعہ کو ہونے والی اس تقریب میں وزيراعظم کو منصوبوں سے متعلق بريفنگ دی گئی۔ وزيراعظم عمران خان کے ہمراہ وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی تھے۔ وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال ، سرگودھا روڈ کاسنگ بنياد رکھا۔جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں يونيورسٹی آف ميانوالی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ پختون خوا اور پنجاب میں بلدیاتی نظام لا رہے ہیں،ہر صوبے کے ضلع کا پیسہ اس صوبے کے علاقے پر ہی خرچ ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ گاؤں کے لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت شہرمیں الگ انتخابات ہونگے،شہری ناظم کا الگ نظام اور ٹیم ہوگی۔
انھوں نے یہ بھی کہاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بہت تھا۔ یعنی جتنے ڈالر ملک می آرہے ہیں،اور کتنے ڈالر ملک سے جارہے ہیں۔ یعنی ملک میں ڈالر زیادہ جارہےتھے اور ملک میں کم ڈالر آرہے تھے۔ اس سے یہ ہوا کہ ملک کی کرنسی گرنا شروع ہوگئی ۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 35 فیصد پاکستانی روپیہ گرا اور ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ تیل اور گیس مہنگی ہوئی،ٹرانسپورٹ مہنگی ہوئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرسکتی ہے، معین خان - ایکسپریس اردوپاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرسکتی ہے، معین خان -
مزید پڑھ »
بی ایم ڈبلیو میری نہیں، سندھ حکومت نے خریدی، گورنرسماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار ماضی کی دونوں حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتساب پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے nadeemmalik
مزید پڑھ »
بیرونی قرضے ملک کی ساکھ کیلیے ٹھیک نہیں،وزیراعظم - ایکسپریس اردوٹیکس کلچرکو فروغ دیے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم عمران خان
مزید پڑھ »
ٹیکس کلچر کے فروغ تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، وزیر اعظم عمران خاناسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب تک ٹیکس کلچر نہیں
مزید پڑھ »
ملک ایسے نہیں چل سکتا، تاجر برادری ٹیکس دے: وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے حکومت پوری کوششیں کر رہی ہے۔ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آئے گا۔
مزید پڑھ »
عمران خان احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ہیں، فردوس عاشق اعواناسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں، وہ دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ہیں۔
مزید پڑھ »