لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال، سہیل شوکت بٹ نے چک جھمرہ میں ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ پیر کی زیادتی کے سنگین واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے سی پی او فیصل آباد، کامران عادل سے فوری رابطہ کیا اور ملزم کو پکڑنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو مظلوم خاندان کو مکمل تحفظ...
چک جھمرہ میں پیر کی گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا سخت نوٹس، اہم احکامات ...لاہور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال، سہیل شوکت بٹ نے چک جھمرہ میں ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ پیر کی زیادتی کے سنگین واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے سی پی او فیصل آباد، کامران عادل سے فوری رابطہ کیا اور ملزم کو پکڑنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو مظلوم خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کرنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے گھیرے میں لانے اور قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا۔واقعے کے مطابق، ایک16 سالہ لڑکی کو اس کے والد نے اپنے پیر کے گھر ملازمہ کے طور پر رکھوایا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، پیر مسلسل بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ بچی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی اور حاملہ ہونے کی تصدیق ہوگئی...
سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ ایسے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی و اخلاقی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس کیس کی تفتیش میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ملزم کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شادی پر والدہ کا 44 سال پرانا عروسی لباس، عشائیے پر عام سی ساڑھی، سوناکشی نے نئی مثال قائم کردیشادی کی تقریب میں سوناکشی نے اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ ساڑھی کے علاوہ موتیوں جڑے کندن کے ہار کے ساتھ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا
مزید پڑھ »
'جنہیں ووٹ دیا ان سے بات کریں'، لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو پرویز خٹک کا جوابعوام نے جذبات میں آکر ووٹ کا غلط استعمال کیا، اپنے ساتھ خود زیادتی کی: سابق وزیراعلیٰ
مزید پڑھ »
مائیکل جیکسن: ’دنیا کا سب سے تنہا‘ گلوکار مائیکل جیکسن کے کریئر کے نشیب و فرازبچپن ہی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مائیکل جیکسن جن کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ان کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور ہوئیں۔
مزید پڑھ »
عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظمہم نہیں چاہتے ان کے ساتھ اسی طرح کی زیادتی ہو جو ہمارے ساتھ ہوئی تھی، بات کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، شہباز شریف
مزید پڑھ »
ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور ہمارے کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوبمفاہمت تب ہوگی جب آپ یاسمین راشد، محمود الرشید، حسان نیازی کے ساتھ ہوئی زیادتی کا احساس کریں گے، قومی اسمبلی میں خطاب
مزید پڑھ »
گھریلو ملازمین کے استحصال کا الزام، برطانیہ کے امیر ترین خاندان کے 4 افراد کو سزا سنادی گئیہندوجا خاندان کے 4 افراد کو اپنے جنیوا کے ولا میں کام کرنے کیلئے بھارت سے لائے گئے گھریلو ملازمین کا استحصال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی
مزید پڑھ »