چھ ارب روپے کا ہاؤسنگ اسکینڈل؛ ملزم سابق سینیٹر وقار احمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

پاکستان خبریں خبریں

چھ ارب روپے کا ہاؤسنگ اسکینڈل؛ ملزم سابق سینیٹر وقار احمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

عدالت نے درخواست پر عائد اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

لاہور ہائی کورٹ نے چھ ارب روپے کے ہاؤسنگ اسکینڈل کے ملزم سابق سینیٹر وقار احمد کی ایک روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ہاؤسنگ اسکینڈل میں چھ ارب روپے کے مبینہ فراڈ کے ملزم سابق سینیٹر وقار احمد خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔

نیب کی جانب سے پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ کل ہم نے درخواست دوبارہ دائر کر دی تھی، مصدقہ کاغذات ساتھ لف نہیں تھے جس بنا پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آج دوبارہ درخواست دائر کرنے کا کیا مقصد ہے، آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ کیا ضمانت کی درخواست میں کسی نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کی استدعا کی جاتی ہے؟ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آپ کی درخواست ضمانت کو نمبر نہیں لگا، درخواست پر اعتراضات بالکل ٹھیک ہیں، ہم اس درخواست کو 10 سے 15 منٹ میں واپس بھجوا دیتے ہیں، اس درخواست کے اعتراضات آپ کب دور کرتے ہیں ہمیں نہیں معلوم۔

بعدازاں عدالت نے ملزم کی ایک روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے درخواست پر عائد اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔Dec 09, 2024 10:10 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومتی فیصلہ بھاری معاشی نقصان کا سبب ہو سکتا ہے،شہبازراناحکومتی فیصلہ بھاری معاشی نقصان کا سبب ہو سکتا ہے،شہبازراناپاکستان کی جی ڈی پی کی روزانہ کی ویلیو 342 ارب روپے ہے، اس میں 190ارب روپے کا نقصان ہو جاتا ہے تو پھر باقی بچا کیا ہے
مزید پڑھ »

9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظعدالت میں فریقین کے دلائل مکمل، پراسیکیوشن کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا
مزید پڑھ »

1991 کے پانی کے معاہدے پر عمل کریں گے، احسن اقبال1991 کے پانی کے معاہدے پر عمل کریں گے، احسن اقبالگوادر بندگارہ کی گہرائی کو ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ بحال کیا ہے
مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی آئندہ سماعت پر پیش ہوں، اب استثنا نہیں ملے گا، پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت منظوربشریٰ بی بی آئندہ سماعت پر پیش ہوں، اب استثنا نہیں ملے گا، پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت منظورعدالت نے بشریٰ بی بی کی 3 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی
مزید پڑھ »

ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کیس، خیبرپختونخوا کے سابق پولیس اہلکار کو رہا کرنے کا حکمریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کیس، خیبرپختونخوا کے سابق پولیس اہلکار کو رہا کرنے کا حکمپشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی، استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی، فیصلہ
مزید پڑھ »

ماہرین کا غیر قانونی تجارت کیخلاف کریک ڈاؤن پر زورماہرین کا غیر قانونی تجارت کیخلاف کریک ڈاؤن پر زورغیر قانونی سگریٹ کی تجارت ہر سال 300 ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری کا سبب بنتی ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 07:53:39