چھ ماہ میں قانون سازی نہ ہوئی تو موجودہ آرمی چیف ریٹائرڈ ہو جائیں گے: سپریم کورٹ COAS Tenure Extension SC Issues Detailed Judgment SupremeCourt ArmyChief ArmyChiefExtension ISPR OfficialDGISPR MoIB_Official pid_gov Pakistan
فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر پارلیمان چھ ماہ میں قانون سازی نہ کر سکی تو موجودہ آرمی چیف ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت آرٹیکل 243 کے دائرہ کار کا تعین کرے۔ آرمی چیف کی موجودہ تقرری بھی مجوزہ قانون سازی سے مشروط ہوگی اور ان کی مدت کا تعین کرے گی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ کے اندر آرمی جنرل کی مدت اور توسیع کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اداراتی روایات کے مطابق جنرل 3 سال کی میعاد پوری ہونے پر ریٹائر ہو جاتا ہے۔ اداراتی روایات قوانین کا متبادل نہیں ہو سکتیں۔ منتخب نمائندے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے نیا قانون بنائیں جس سے ہمیشہ کیلئے آرمی چیف کی پیش گوئی ممکن ہو سکے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے کے آخر میں اضافی نوٹ میں 1616ء میں چیف جسٹس آف انگلینڈ کے فیصلے کا حوالہ اور کہا کہ آپ جس قدر بھی طاقتور کیوں نہ ہوں، قانون آپ سے بالاتر ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لکھا کہ آرمی چیف کے آئینی عہدے کی مدت کو غیر ریگولیٹڈ نہیں چھوڑا جا سکتا۔ آرمی چیف کی ملازمت کے قواعد بنانے سے بہت سی تاریخی غلطیوں کو درست کیا جا سکتا ہے۔ قواعد بنانے سے عوام کے منتخب نمائندوں کا اقتدار اعلیٰ مضبوط ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کی توسیع، سپریم کورٹ کے فیصلے پرتجزیہسپریم کورٹ نے منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی مدت میں توسیع سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، سماء ٹی وی کے اینکر پرسن nadeemmalik کا عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تفصیلی تجزیہ SamaaTV
مزید پڑھ »
ملک میں سپریم کون ہے، پارلیمان یا سپریم کورٹ، فواد چوہدری - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی،آرمی چیفآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے، بطور قوم ہم نے دہشت گردی کو شکست دی۔ SamaaTV
مزید پڑھ »
آرمی چیف سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقاتاسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات ہوئی،
مزید پڑھ »
اے پی ایس میں ہونے والے قتل عام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے،آرمی چیفراولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس
مزید پڑھ »