انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ انڈیا نے پاکستان آ کر چیمیئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان بھی موخر ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ انڈیا نے پاکستان آ کر چیمیئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
آیا یہ فیصلہ انڈین حکومت کی طرف سے کیا گیا یا اس کی کوئی وجہ بتائی گئی، اس بارے میں صورتحال غیر واضح ہے۔ انڈیا نے آخری مرتبہ پاکستان میں کھیلے جانے والے سنہ 2008 کے ایشیا کپ میں شرکت کی تھی۔ انڈیا نے پاکستان میں سنہ 2006 میں آخری مرتبہ سیریز کھیلی تھی جس کے بعد سے پاکستان نے سنہ 2008 اور 2013 میں انڈیا کے دورے تو کیے لیے انڈیا نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار ہی کیا۔
یوں تو ماضی میں بھی انڈیا اور پاکستان کے تعلقات میں تناؤ رہا ہے لیکن نومبر سنہ 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کے بعد سے انڈیا نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور دونوں ممالک صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آتے رہے۔ کرکٹ تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے یوٹیوب پر اپنے شو کاٹ بیہائنڈ میں بتایا کہ اس حوالے سے انڈیا آئی سی سی کے قواعد کے مطابق ’فورسڈ میجور‘ کی شق کے تحت کسی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں انڈیا اور پاکستان کی خواتین کی ایک سیریز جو پاکستان میں منعقد ہونے تھی اس کے پوائنٹس دونوں ٹیموں میں تقسیم کر دیے گئے تھے اور اس کے تحت انڈیا نے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ سابق کرکٹرز کا پی سی بی کو سخت موقف اپنانے کا مشورہبھارت نے آئی سی سی کو پاکستان جاکر ایونٹ کھیلنے سے انکار کا جواب جمع کروادیا
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیابھارت کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا، آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا: کرکٹ ویب سائٹ
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان11 نومبر کو ہونیوالی آئی سی سی میٹنگ میں کرکٹرز سمیت اہم شخصیات شرکت بھی کریں گی
مزید پڑھ »
پی سی بی نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کو ملتوی کردیاذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے
مزید پڑھ »
’ہائبرڈ ماڈل‘ کی قیاس آرائیوں پر شائقین نالاں: ’پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرے‘1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان پہلی بار کسی عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تیاریاں کر رہا ہے تاہم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کی چہ مگوئیوں نے پاکستانی شائقین کو خاصا مایوس کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں اسٹیڈیمز کا معیارعالمی سطح کا کیا جائیگا، محسن نقویپاکستان میں چیمپینز ٹرافی کا انعقاد اعزاز ہے، چئیرمین پی سی بی
مزید پڑھ »