چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتے ہی کسی فیصلے کا امکان بڑھ گیا

پاکستان خبریں خبریں

چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتے ہی کسی فیصلے کا امکان بڑھ گیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 71 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 53%

بیشتر معاملات پر بھارتی بورڈ، آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان اتفاق ہوچکا، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹاپ آفیشلز ایک بار پھر دبئی پہنچ کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیساتھا مذاکرات میں مصروف ہیں جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ بیشتر معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا، وہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی نے بھی سخت موقف اپنایا اور پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولہ پیش کردیا، اس کے تحت آئندہ 3 برس تک دونوں ممالک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ان کی ٹیمیں اپنے میچز یو اے ای میں کھیلیں گی۔ابتدا میں بھارت نے ناز نخرے دکھائے البتہ پھر بیشتر شرائط مان لیں، البتہ بعض پر اعتراض جاری رہا جس کی وجہ سے تاحال چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول بھی...

اس حوالے سے گزشتہ 2،3 دن خاموشی چھائی رہی البتہ ذرائع کے مطابق پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، پی سی بی کے سابق سی او او سلمان نصیر گزشتہ کئی روز سے دبئی میں ہی موجود ہیں جبکہ موجودہ سی او او سمیر سید بھی وہاں پہنچ چکے ہیں۔ دونوں کی گزشتہ روز بھی آئی سی سی حکام سے بات چیت جاری رہی، بھارتی بورڈ کے ساتھ اب براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے بلکہ عالمی کونسل معاونت کر رہی ہے۔پاکستان نے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر مالی نقصان کی تلافی کیلئے بعض تجاویز دی تھیں ان پر ڈیڈ لاک قائم ہوگیا البتہ اب معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رواں ہفتے ہی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر کوئی اعلان ہوسکتا ہے، پی سی بی خود بھی چاہتا ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو کیونکہ اسے ایونٹ کیلئے ٹکٹنگ سمیت دیگر انتظامات بھی کرنا ہیں۔Dec 09, 2024 10:10 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی تنازع؛ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے کا امکانچیمپئینز ٹرافی تنازع؛ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے کا امکانآئی سی سی کے اسٹیک ہولڈرز اور پاک بھارت بورڈز کے سربراہان ہائبرڈ فارمولے کو حتمی شکل دیں گے
مزید پڑھ »

چیمپئینز ٹرافی؛ فیصلے کا اختیار ہوتا تو بھارت کیساتھ کھیلنا چھوڑ دیتاچیمپئینز ٹرافی؛ فیصلے کا اختیار ہوتا تو بھارت کیساتھ کھیلنا چھوڑ دیتاسابق کرکٹر و کپتان بھی بھارتی فیصلے پر ناراض
مزید پڑھ »

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کے درمیان ووٹنگ کا امکانچیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کے درمیان ووٹنگ کا امکانہر گزرتے دن کیساتھ آئی سی سی پر دباؤ بڑھنے لگا
مزید پڑھ »

چیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکانچیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکانبراڈ کاسٹرز کا بھی آئی سی سی پر شیڈول جاری کرنے کا دباؤ
مزید پڑھ »

بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز؛ چیئرمین پی سی بی جواب دینے سے گریزاںبھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز؛ چیئرمین پی سی بی جواب دینے سے گریزاںچیمپئینز ٹرافی مذاکرات کے درمیان اس کی تفیصلات میں نہیں جانا چاہتا، پی سی بی
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز امارات میں ہونگے، بھارتی ویب سائٹ کے دعوے پر پی سی بی کا ردعمل آگیاچیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز امارات میں ہونگے، بھارتی ویب سائٹ کے دعوے پر پی سی بی کا ردعمل آگیابھارت سہہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا، بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئینز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا کرانے پر متفق ہو گی: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 00:46:18