لاہور اور راولپنڈی میں پنجاب پولیس نے سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاریاں تیز کردیں
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ ملے گا، جن کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔اسی طر اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ 15 میچز پر مشتمل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی سمیت دبئی میں جاری رہے گا۔ایوںٹ کا میزبان پاکستان کا اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا جبکہ روایتی حریفوں کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔Jan 20, 2025 12:28 PMشاندار پرفارمنس کے باوجود نظر انداز ہونے پر بھارتی کھلاڑی کا بیان سامنے آگیاچیمپئنز ٹرافی، ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی بلے باز نے خاموشی توڑ دیافغانستان...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو بڑا دھچکا لگنے کا امکانجسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی
مزید پڑھ »
صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں اوپنر کی شمولیت کھٹائی میں پڑگئی
مزید پڑھ »
شکستوں سے پریشان بھارتی ٹیم نے کوچ بدل لیاہیڈکوچ گوتم گمبھیر چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کیلئے بلائی جانیوالی پریس کانفرس کا بھی حصہ نہیں ہوں گے
مزید پڑھ »
پاکستان چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کیلئے فٹنس ٹیسٹ کے منتظرپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئینز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کیلئے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کررہا ہے۔
مزید پڑھ »
صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں شمولیت کیلئے لندن میں ڈاکٹرز سے مشاورتقومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کیلئے انکا علاج کیلئے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز سے مشاورت کی جارہی ہے۔ کیپ ٹاؤن میں دو ٹیسٹ میچ میں انجری کے بعد انکا علاج کیلئے لندن روانگی ہوئی۔
مزید پڑھ »
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلیکشن، چیمپئینز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ابتدائی ٹیم کا سلیکشن ختم کرلیا ہے۔ چینپئینز ٹرافی کیلئے ممکنہ ٹیم 8 فروری سے شروع ہونے والی تین فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ ٹیسٹ سیریز میں سینئرز کو ریسٹ دیا جائے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
مزید پڑھ »