وزیراعلیٰ نے شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ترجیحاً سہولیات دی جائیں گی۔
کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری مسٹر زؤ زونگ منگ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ڈپٹی سیکرٹری مسٹر زؤ زونگ منگ نے پنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحق کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عالمی سطح پر شنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ ہب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین امر ہے۔ آٹو موبائل، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹر اور روبوٹک سمیت دیگر شعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور چین نواز شریف اور شہباز شریف کے دورہ حکومت میں مزید قریب آئے، اہل چین سے انسیت میرے خون میں شامل ہے۔ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور جیسے گیم چینجر پروجیکٹ کا آغاز نواز شریف اور شہباز شریف کے دورے حکومت میں ہی ممکن ہوا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعزاز میں بیجنگ میں خصوصی ظہرانہکیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی نائب منسٹر سے ملاقات میں مریم نواز نے چینی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی
مزید پڑھ »
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال بنانے کیلیے اہم اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہپنجاب کے سات اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اہم اسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی
مزید پڑھ »
مریم نواز کا دورہ؛ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گیزراعت کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے،و زیراعلیٰ پنجاب
مزید پڑھ »
مریم کا اسموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیاگزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
مزید پڑھ »
چینی سرمایہ کاروں کی سندھ میں توانائی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دل چسپیصوبائی وزیر توانائی ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی
مزید پڑھ »
انڈونیشیا کی آئی فون 16پر پابندی کے بعد ایپل دباؤ میں آگیا، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش کردیایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
مزید پڑھ »