چین کی وزارت خارجہ ترجمان اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات کی تصدیق نہیں کی گئی
چین نے پاکستان میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے خود انتظامات کرنے کی تجویز دی ہے۔
حال ہی میں منعقدہ مذاکرات کا حصہ رہنے والے ایک پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ چینی اپنی سیکیورٹی یہاں لانا چاہتے ہیں اور پاکستان نے تاحال ایسے کسی اقدام سے اتفاق نہیں کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیجنگ سے بھیجی گئیں تحریری تجاویز سلامتی کے اداروں کو جائزے کے لیے بھیجی گئیں، جس میں اس شق کو نمایاں کیا گیا تھا کہ جس میں تجویز تھی کہ انسداد دہشت گردی اور مشترکہ کارروائیوں میں تعاون کے لیے ایک دوسرے کے سیکیورٹی اداروں اور افواج کے تبادلوں کی اجازت ہو۔واضح رہے کہ بیجنگ یا اسلام آباد میں سے کسی بھی...
ادھر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس طرح کی پیش رفت سے آگاہ نہیں ہیں کہ مشترکہ سیکیورٹی منصوبہ زیرغور ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ چین پاسکتان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے اور چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سیکیورٹ برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، دوسری جانب پاکستان کی وزارتوں اور متعلقہ اداروں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔
خبرایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین اکثر پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات کی تائید کرتا ہے حالانکہ بعض اوقات بہتری کا مطالبہ کرتا ہے لیکن اندروخانہ اپنے غصے کا اظہار کرتا ہے۔تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ حال ہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں چین کی جانب سے ثبوت فراہم کیے گئے کہ پاکستان حالیہ مہینوں میں دو دفعہ اتفاق کیے گئے سیکیورٹی پروٹوکولز کی پیروی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کینیڈا کی خودمختاری اور سلامتی میں مبینہ مداخلت کرکے بھارت نے ’خوفناک غلطی‘ کی: ٹروڈوبھارت کینیڈا میں بھارتی مخالفین کو نشانہ بنانے کی وسیع تر کوششیں کر رہا تھا، ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں: جسٹن ٹروڈو
مزید پڑھ »
پاک ہند تعلقات اور نواز شریفپاکستان اور ہندوستان میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے اپنے خطوں میں بیٹھے...
مزید پڑھ »
مستونگ؛ اسکول کے قریب بم دھماکا، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحقدھماکے کی زد میں اسکول کے بچوں کی وین سمیت پولیس گاڑی بھی آئی، سیکیورٹی حکام
مزید پڑھ »
پی آئی اے: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو خریدنے کے لیے صرف ایک بولی، 10 ارب روپے کی پیشکشخسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے 10 ارب روپے میں اسے خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
چینی وزیراعظم اور شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا، کرنسی معاہدہ بھی طےگوادر علاقائی ترقی کامحور ہونےکےساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کابھی عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: چینی وزیراعظم
مزید پڑھ »
لندن میں بدتمیزیاں، جواب پاکستان میںلندن کی سڑکوں پر کی جانے والی بدتمیزی پاکستان میں پسند نہیں کی جاتی۔
مزید پڑھ »