روایتی دواؤں کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی ہیلتھ کمیشن
چین میں مہلک وائرس ناول کورونا کاعلاج کرنے لیے چین کی دیسی ادویات کا استعمال بھی کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہ وانگ ہی شینگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبی میں نصف سے زائد مریضوں کو مغربی ادویہ کے ساتھ چین کی روایتی ادویہ بھی دی گئیں۔ COVID-19یا کورونا وائرس کا کوئی باقاعدہ علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا ہے اس لیے اس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے روایتی ادویہ کا استعمال غیرمعمولی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔
ہیلتھ کمیشن کے حکام کے مطابق چین کی روایتی طریقۂ علاج کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طبی عملے کے 2220 افراد کو ہوبی صوبے بھیجا گیا جہاں اس وائرس سے بچاؤ اورعلاج کے لیے روایتی دواؤں کا استعمال کیا گیا۔ وانگ ہی شینگ کا کہنا ہے کہ مغربی ادویہ کے ساتھ روایتی دواؤں کے استعمال سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
دنیا میں بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 69ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ چین میں اس سے ہونے والی ہلاکتیں 1500سے تجاوز کرچکی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین میں طبی عملے کے 17سو افراد کورونا وائرس کا شکار، چھ ہلاک - ایکسپریس اردوزیادہ تر متاثرہ عملے کا تعلق شہر ووہان سے ہے، رپورٹ
مزید پڑھ »
چین میں کورونا وائرس کے مزید2641نئے مریضوں کی تصدیقچین میں کورونا وائرس کے مزید2641نئے مریضوں کی تصدیق China CoronavirusOutbreak DeathtollRaised VirusSpreadRapidly Patients Hospitalized Victims WHO XHNews ChinaDaily
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: سفری پابندیوں کے باعث چین، جمناسٹکس ورلڈ کپ سے باہر - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
چین میں کورونا وائرس سے مزید 142افراد ہلاک ، اموات 1669ہوگئیںمہلک وائرس سے ہلاکتیں 1600سے تجاوز تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews coronavirus
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کی دہشت:ایپل نے چین میں بند دفتر دوبارہ کھول دیئےکورونا وائرس کی دہشت:ایپل نے چین میں بند دفتر دوبارہ کھول دیئے China TechnologyCompany Apple Reopened Offices CoronavirusOutbreak Apple ChinaDaily XHNews
مزید پڑھ »