اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے معاملے پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں موجود ہر پاکستانی شہری کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں کرونا وائرس کے معاملے اور چین میں پھنسے پاکستانیوں کی صورتحال بارے ڈسکس کی گئی۔
مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکرٹری خارجہ بھی اس اہم ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے ان دونوں شخصیات سے بھی چین میں موجود پاکستانیوں کی صحت کے امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم کو چینی سفیر کی جانب سے اٹھائے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ زلفی بخاری نے اس معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی حفاظت کیلئے چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ چین میں موجود ہم وطنوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے فکرمند ہوں۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران ہدایات جاری کیں کہ طلبہ سمیت ہر پاکستانی شہری کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ انہوں نے وزارت اوورسیز کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا:چین میں 900 سے زیادہ ہلاک، برطانیہ میں سنگین خطرہ قرارچین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ برطانیہ میں مزید چار مریضوں کی شناخت کے بعد اسے عوام کے لیے فوری اور سنگین خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
ایران کا خلا میں بھیجا گیا سیٹلائٹ مدار میں پہنچنے میں ناکام - World - Dawn News
مزید پڑھ »
ہر وقت فکرمندی سے بچنے میں مددگار آسان طریقے - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
ووہان میں پھنسے ہر پاکستانی کا خصوصی خیال رکھا جائے: وزیر اعظم کی ہدایتووہان میں پھنسے ہر پاکستانی کا خصوصی خیال رکھا جائے: وزیر اعظم کی ہدایت ImranKhan Pakistan
مزید پڑھ »
چین: کورونا وائرس سے اشیا کی فراہمی متاثر، مہنگائی میں اضافہ - World - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکہ میں چین کے چار فوجی افسران پر فرد جرم عائدامریکہ نے چینی فوج کے چار افسروں کے خلاف اس الزام کے تحت فرد جرم عائد کی ہے کہ انھوں نے ہیکنگ کے ذریعے مبینہ طور پر 14 کروڑ امریکی شہریوں کی ذاتی معلومات کو چرایا تھا۔
مزید پڑھ »