ڈاکٹر فواد ممتاز کو گردوں کی پیوند کاری کی وجہ سے سزا

صحت خبریں

ڈاکٹر فواد ممتاز کو گردوں کی پیوند کاری کی وجہ سے سزا
گردوں کی پیوند کاری، ڈاکٹر فواد ممتاز، لاہور، عدال
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 59%

راولپنڈی میں عدالت نے 10 سال سے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والے ڈاکٹر فواد ممتاز کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان بالخصوص پنجاب کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر گردوں کا ٹراسپلانٹ کرنے اور ’آرگن ٹریڈ نیٹ ورک‘ چلانے والے ڈاکٹر فواد ممتاز کو راولپنڈی مجسٹریٹ کی عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی ہے اور ان پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فواد ممتاز کو مارچ 2023 میں ٹیکسلا سے غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوندکاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر فواد کا نام 2020 میں اس وقت میڈیا پر سامنے آیا جب انھوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اداکار عمر

شریف کی بیٹی حرا شریف کے گردوں کی غیر قانونی طور پر پیوندکاری کی۔ حرا عمر گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے وفات پا گئی تھیں۔ ان کی وفات کے بعد ان کے بھائی جواد شریف کی جانب سے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی میں درخواست دی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انھوں نے اپنی بہن کی سرجری کے لیے لاہور میں فواد ممتاز نامی ڈاکٹر کو 34 لاکھ روپے دیے، جس کے بعد پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ان کی بہن کا آپریشن کیا لیکن ایک ہفتے بعد ہی ان کی صحت بگڑ گئی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف گزشتہ دس سال میں درجنوں مقدمات درج ہونے کے باوجود بھی انھیں سزا نہ مل سکی تھی اور نہ ہی انھوں نے اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کا اپنا کاروبار بند کیا تھا۔ڈاکٹر فواد ممتاز اتنا عرصہ سزا سے کیسے بچے رہے؟ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد بھٹی کے مطابق انھوں نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف فروری 2017 میں ایف آئی آر کروائی تھی۔بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے انھیں لاہور کی ایک نجی سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر ایک غیر ملکی باشندے کے اعضا کی پیوند کاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ جس کے بعد وہ ڈیڑھ سال جیل میں رہے تاہم تکنیکی بنیادوں پر انھیں ہائیکورٹ سے رہائی مل گئی تھی کیونکہ پراسیکیوشن ان کے خلاف چالان جمع کروانے میں ناکام رہے تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

گردوں کی پیوند کاری، ڈاکٹر فواد ممتاز، لاہور، عدال

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری: ڈاکٹر اور نرس کو سزاگردوں کی غیر قانونی پیوند کاری: ڈاکٹر اور نرس کو سزاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے جرم میں ڈاکٹر اور نرس سمیت 5 مجرمان کو سزائیں سنائی ہیں۔
مزید پڑھ »

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں 5 مجرموں کو سزائیں سنائی گئیںگردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں 5 مجرموں کو سزائیں سنائی گئیںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر اور نرس سمیت 5 مجرمان کو سزائیں سنادیں۔ سزا پانے والے مجرمان میں ڈاکٹر، نرس و دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھ »

چین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقچین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقیوی ہوئی اینگ، 60 سال کی عمر کی عورت کو 17 سے زائد بچوں کو چوری کر کے اور انہیں فروخت کر کے موت کی سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھ »

جبیلس ریمارٹس ایڈیڈ ریمینس اور ریوینیوجبیلس ریمارٹس ایڈیڈ ریمینس اور ریوینیوایک الیکٹرونک کمپنی جبیلس نے بدھ کو پہلے چھتر میں منافع اور آمدن کی تخمینہ جات کو عبور کیا، جو ڈیٹا سینٹر انفرسٹرکچر کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہوا۔
مزید پڑھ »

عمر قید کی سزا کے بعد عثمان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے کا انکشافعمر قید کی سزا کے بعد عثمان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے کا انکشافلاہور ہائیکورٹ سے سزا ملنے کے بعد مجرم عثمان کی عمر قید کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت کے لیے مقرر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھ »

انٹرنیٹ پابندیوں اور پالیسیز سے پاکستان کو یومیہ 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، چیئرمین پاشاانٹرنیٹ پابندیوں اور پالیسیز سے پاکستان کو یومیہ 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، چیئرمین پاشاایک گھنٹے انٹرنیٹ کی بندش سے ملک کو 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا نقصان جبکہ پالیسیز کی وجہ سے 42 کروڑ ڈالر نقصان ہوسکتا ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 13:54:15