بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کی جگہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کے لیے ان سے رابطہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیفن فلیمنگ، رکی پونٹنگ اور وی وی ایس لکشمن کو ایک سائیڈ پر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر وہ تازہ نام ہے جسے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلا ہیڈ کوچ بنانے کے لیے بی سی سی آئی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے بتایا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے سابق اوپنر سے رابطہ کیا ہے کیونکہ وہ سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا متبادل تلاش کرنے کے لیے سرگرداں ہیں۔بھارتی بورڈ نے مبینہ طور پر ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اسٹیفن فلیمنگ سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن چونکہ یہ میعاد 2027 ورلڈ کپ تک ہوگی اس لیے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اس کے تیار نظر نہ آئے۔
گوتم اس وقت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کوچنگ کا کوئی خاص تجربہ نہ ہونے کے باوجود انھوں نے کے کے آر اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ کامیاب کوچ کی حیثیت سے خود کو منوایا ہے۔ فرنچائز کے لیے کامیاب کوچنگ کے بعد اب بی سی سی آئی کی نظر ان پر پڑی ہے۔ ابھی بی سی سی آئی اور گمبھیر کے درمیان بات چیت ابتدائی مراحل میں ہیں جس کے لیے آخری تاریخ 27 مئی مقرر کی گئی ہے۔
گوتم کے ساتھ مزید بات چیت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ سیزن مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔ ڈریوڈ نے بی سی سی آئی کو اپنی مدت میں توسیع نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون نے ووٹ ڈال دیا، ویڈیو وائرلنئی دہلی : گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے والی دنیا کی سب سے پستہ قد بھارتی خاتون نے پہلی بار ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔
مزید پڑھ »
گندم خریداری کا معاملہ: وزیراعظم نے پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کردیاوزیر اعظم نے گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے کیلئے سے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی
مزید پڑھ »
محسن نقوی نے روہت شرما کی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش کا جواب دے دیاقومی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچز کا اعلان چند روز میں ہوجائے گا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
مزید پڑھ »
امپائر سے بدتمیزی کرنے پر بھارتی بورڈ نے کوہلی کیخلاف انتہائی قدم اٹھا لیا!بھارتی کرکٹ بورڈ نے سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے دوران میچ ایمپائر سے بدتمیزی کرنے پر ان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔
مزید پڑھ »
غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہاسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی دور میں نافذ ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قرار، وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلانشہباز شریف نے سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، 2019 سے آج تک ذمہ داران کا تعین کرنے کا بھی حکم دیا
مزید پڑھ »