ایک عام امریکی کو اپنے صدر کے بارے میں شاید اتنا معلوم نہ ہو جتنا ہم نسل در نسل بتاتے آ رہے ہیں۔ مثلاً یہی کہ لیاقت علی خان نے کس طرح سٹالن کا دعوت نامہ ٹھکرا کے صدر ٹرومین کا نیوتا قبول کر لیا اور یہ نیوتا آج تک ہمارے ہر سادہ و خاکی حکمران کے گلے میں لٹکا (یا اٹکا) ہوا ہے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کی...
جب سے یہ ملک پیدا ہوا تب سے ہمیں بس دو طرح کے انتخابات میں دلچسپی ہے۔ عوام کو یہ انتظار رہتا ہے کہ انھیں پھر کب بیلٹ بکس کی زیارت نصیب ہو گی۔ اس ڈبے میں جتنے ووٹ پڑیں گے انھیں گنے کا کون اور گنتی کے بعد بھی وزیرِ اعظم کون بنے گا اور اسے دراصل کون چنے گا اور کتنے برس کے لیے؟
کئی برس سے روایت ہے کہ جب بھی کوئی صدر یا وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھاتا ہے تو سب سے پہلے سلام کرنے ریاض اور پھر بیجنگ جاتا ہے۔ لیکن امریکہ سے اگر دورے کی دعوت چھوڑ مبارک بادی کا فون تک نہ آئے تو ہمارے کرسی نشینوں کو برابر لگتا رہتا ہے کہ شاید زندگی میں سب کچھ ملنے کے باوجود ایک فوٹو کی کمی رہ گئی۔
دبدبے کا یہ عالم ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی صفِ دوم کا اہلکار ڈونلڈ لو جسے گھر والے دوسری بار سالن مانگنے پر گھورتے ہوں گے اس کا ایک جملہ ہماری خدائی ہلا دینے کے لیے کافی ہے۔ صدر ایوب کا جان ایف کینیڈی کی دعوت پر دس روزہ سٹیٹ وزٹ اور ان کی اہلیہ جیکولین کے ہمراہ گھڑ سواری کی باچھیں کھول تصاویر، ضیا الحق کا وائٹ ہاؤس کے لان میں ریگن کے ساتھ ٹہلنے کا بصری لمحہ، پرویز مشرف کے صدر بش کے کان میں کچھ کہنے کی تصویر یا پھر وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ شاہ محمود قریشی کی سر جوڑ آرسی مصحف تصویر۔Getty Images
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’شکر کریں آپ کا پالا ایک غیرذہین ریاست سے پڑا ہے،‘ وسعت اللہ خان کی تحریر’ایسے وقت میں جب ریاست کی پوری توجہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ’چوٹی‘ اجلاس پر ہے، اسلام آباد سے 1400 کلومیٹر پرے کراچی میں کسی بھی مسئلے پر احتجاج کے لیے نکل کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا اس کام کے لیے سال کے باقی 360 دن کافی نہیں؟‘ وسعت اللہ خان کی...
مزید پڑھ »
190 ملین پائونڈ ریفرنس، بریت کی درخواستوں پر آج سماعتعمران نے بہنوں علیمہ خان، عظمہ خان، نورین خان اور بھانجے قاسم خان سے ملاقات کی
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں، اختلاف رائے ہے، بیرسٹر گوہرفواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے
مزید پڑھ »
عمران خان کی رہائی کیلے کانگریس ارکان کے خط پر مناسب وقت پر جواب دیں گے؛ میتھیو ملرکانگریس کے 60 ارکان نے صدر جوبائیڈن سے عمران خان کی رہائی کیلیے پاکستان سے بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے
مزید پڑھ »
توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج عدالت میں پیش کرنیکا حکماگر آپ عمران خان کو نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم
مزید پڑھ »
آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پیجلد احتجاج کی کال دیں گے اور پورے ملک سے لوگ اسے جوائن کریں گے، احتجاج کے لیے جلد عمران خان سے ملاقات ہوگی
مزید پڑھ »