ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے پر متعدد اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ ان احکامات میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے 1500 حامیوں کی سزائیں معاف کرنے، امریکا کی جنوبی سرحد پر 'قومی ایمرجنسی' نافذ کرنے اور امریکی فوج کو 'سرحدوں کو سیل' کرنے کا حکم شامل ہے۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور کیے گئے 80 کے قریب قوانین کو منسوخ کرنے اور پیرس کلائمیٹ معاہدے سے امریکا کو الگ کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکا کا صدر بنتے ہی متعدد ایگزیکٹیو احکامات جاری کر دیے۔ٹرمپ نے 2021 میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے کے الزام میں سزا پانے والے اپنے 1500 حامیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اب اس نئے دور میں بھی کئی مسائل اور معاملات موجود ہیں انھیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پڑے گی،جیسے اسرائیل فلسطین جنگ،اسرائیل کے لبنان پر حملے اور ایران کو دھمکیاں،ایران امریکا تعلقات،ان کی اپنی چھیڑی ہوئی امریکا چین معاشی جنگ،پونے تین برسوں سے جاری روس یوکرین جنگ،بین الاقوامی معیشت،افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں، موسمیاتی تبدیلیاں اور پاک امریکا تعلقات۔ سب سے اہم مسئلہ دنیا میں دہشت گردگروپس اور غیر ریاستی عناصر کا خاتمہ ہے ، کیونکہ ان ہی کی وجہ سے دنیا بھر میں...
ڈونلڈ ٹرمپ نے خارجہ پالیسی میں انتہائی محاذ آرائی پر مبنی نقطہ نظر کو ترجیح دی اور چین پر دباؤ بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز رکھی ہے۔ انھوں نے توسیع پسندانہ خارجہ پالیسی کا اشارہ دیا ہے، جس میں کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کے اقدامات اور ممکنہ طور پر فوجی یا معاشی ذرائع سے پاناما نہر اور گرین لینڈ کا ممکنہ حصول شامل ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو خاصی بڑی امداد دی تھی، تاہم ٹرمپ ایسے موڈ میں نہیں۔ وہ امریکی مدد ایسے کسی بھی ملک کو لٹانے کے حق میں نہیں۔ یوکرین روس جنگ ختم ہوگئی تو امکانات ہیں کہ آئل، گیس پرائسز کچھ کم ہو جائیں، اس کا پاکستان میں صارفین کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی بنیادی طور پر ٹرمپ کا انیشیٹیو تھی، اس پر عملدرآمد بھی ان کی حکومت ہی کرائے گی۔ دوسری جانب ٹرمپ کے ایجنڈے میں خاصا کچھ مقامی ہے، وہ امریکی حکومت کے اخراجات گھٹانے کی کوشش کریں گے، اس مقصد کے لیے ایلون مسک سے استفادہ کیا...
ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکہ احکامات کیپیٹل ہل سرحد منشیات انسانی اسمگلنگ جو بائیڈن پیرس کلائمیٹ معاہدہ خارجہ پالیسی چین
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹرمپ 2.0: ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے عالمی معیشت پر کیا اثرات پڑیں گے؟عالمی شرح نمو کے لیے سب سے بڑی مشکل غیر یقینی کی صورتحال ہے اور غیر یقینی کی یہ صورتحال امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد بڑھی ہے کیونکہ یہ علم نہیں کہ وہ کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گےعہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
مزید پڑھ »
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد انتظامی امور کا آغاز کر دیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد متعدد ایگزیکٹو احکامات پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدمات منسوخ کر دیے، ان میں اہم فیصلے شامل ہیں جن کا مقصد اقتصادی اور سیاسی اصلاحات کی طرف قدم بڑھانا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے حکم پر بھی دستخط کر دیئے۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھانا کیوں پسند نہیں کیاپہلی بار صدر بننے پر ٹرمپ نے روایتی انداز سے بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھایا تھا لیکن اس بار ایسا نہیں
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر عہدے سے مستعفیجیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 اہم مقدمات سے میں سے 2 میں نومنتخب امریکی صدر کو مجرم قرار دینے کے حق میں دلائل دیے
مزید پڑھ »
میٹ گیٹز پر سیکس اور منشیات کے اخراجات کا الزامامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق رکن کانگریس میٹ گیٹز پر سیکس اور منشیات پر 'ہزاروں ڈالر' خرچ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھ »