ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود گزشہ روز فائرنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے
لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جگہ محمد اشفاق کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نئے ڈپٹی کمشنر محمد اشفاق کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو زخمی حالت میں تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ انہیں ایک گولی کندھے اور دو ٹانگوں پر لگی تھیں۔
دوسری جانب، سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر اور 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گری میں درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز کرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خور و نوش پر مشتمل سامان کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہوا تھا، جس کے بعد افسوس ناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ کے قریب پیش آیا۔Jan 03, 2025 12:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں اور زخمی ہو گئے ہیں.
مزید پڑھ »
بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ, ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں فائرنگ: ڈی سی جاوید اللہ محسود زخمیلوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی ندیم اسلم چوہدری اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی فائرنگ کی مذمت کی اور زخمی ڈی سی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہلوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں, معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
بگن بازار میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکار زخمیکرم ضلع کے بگن بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر، پولیس اہلکار اور ایف سی کے جوان زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »