وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس میں انصاف کے عمل کو تیز کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شفافیت کو بڑھانے کے لیے نئی دفعات شامل ہیں
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی اور کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ ترامیم کو پارلیمنٹ میں بحث اور قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ وزارت قانون نے کہا کہ وزیر قانون نے عدالتی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے 1898 کے کریمنل پروسیجر کوڈ میں اصلاحات پیش کیں، وزیراعظم کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی تجویز دی اور یہ ترامیم بار کونسلز، نامور وکلا، پراسیکیوٹرز اور ججوں کے ساتھ جامع مشاورت کی عکاسی کرتی ہیں۔ اعلامیے میں کہا
گیا ہے کہ پاکستان کے ضابطہ فوجداری میں مجوزہ اصلاحات میں تیزی لانے اور واضح عمل کو یقینی بنایا گیا ہے اور اب ایف آئی آر الیکٹرانک ذریعے سے درج کرانے کا نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔ ضابطہ فوجداری: وزارت قانون نے سپریم کورٹ بار کا اعلامیہ مسترد کر دیا۔ایس ایچ او بننے کیلئے بی اے کی ڈگری لازم، حکومت کا فوجداری قوانین میں تبدیلیوں کا فیصلہ۔ وزارت قانون کے مطابق ترامیم میں یہ بھی ہے کہ صرف خواتین افسران ہی خواتین کو گرفتار کر سکتی ہیں، جدید تفتیشی ٹولز، بشمول آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ سے شواہد درستگی کو بڑھانےمیں بھی مدد ملے گی اور ترامیم کے تحت پراسیکیوٹرز کو پولیس رپورٹس میں خامیوں کی نشاندہی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، ترامیم کے تحت پراسیکیوٹر ثبوت کم ہونے کی صورت میں تفتیش کو معطل کر سکتے ہیں۔ وزارت قانون نے بتایا کہ نئی دفعات ٹرائلز اور اپیلوں میں تیزی لانے کے لیے بنائی گئی ہیں، نئی دفعات کیس کے حل کے لیے مخصوص ٹائم لائنز قائم کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں اور نئی دفعات عدالتی بوجھ کو کم کرنے اور انصاف کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ وزارت قانون کے مطابق اصلاحات سے انصاف کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی، اصلاحات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوگا۔ ترمیمی بل کے تحت پراسیکیوٹر، پولیس رپورٹ میں کسی بھی کمی و نقص کی نشاندہی کرسکے گا، خواتین، 12 سال سے کم اور 70 سال سے زائد عمر کے مرد اپنی سہولت کی جگہ بیان ریکارڈ کرواسکیں گے، اس کے علاوہ جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار افراد اپنی سہولت کی جگہ پر بیان ریکارڈ کروا سکیں گے
ضابطہ فوجداری ترامیم انصاف قانونی اصلاحات کابینہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے قرارداد منظور کیبلوچستان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پٹی) پر پابندی لگانے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی آئندہ سماعت پر پیش ہوں، اب استثنا نہیں ملے گا، پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت منظورعدالت نے بشریٰ بی بی کی 3 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی
مزید پڑھ »
عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت کے بعد بھی تاحال رہائی کا امکان نہیںاسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے
مزید پڑھ »
حکومت کو کسی کے خلاف کچھ کہلوانا ہو تو طاہر اشرفی سے کہلوادیتی ہے، سینیٹر جے یو آئیہمارے مطالبے پر حکومتی بل ہے جس کو کابینہ نے منظور کیا ہوا ہے، اس میں وہ وزرا بھی شامل تھے، کامران مرتضیٰ
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ نے ایک مرتبہ پھرغزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلیجنرل اسمبلی اجلاس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور، قرارداد میں اسرائیل سے انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کا مطالبہ
مزید پڑھ »
فوجداری ضابطہ 1898 میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کی منظوریواضح ٹائم لائنز کے ساتھ نیا عدالتی نظام، شفافیت اور جلد انصاف.
مزید پڑھ »