قائمہ کمیٹی کے چیئر مین عامر چشتی نے کہا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر کراچی کے جناح اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
قائمہ کمیٹی کے چیئر مین عامر چشتی نے کہا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر کراچی کے جناح اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کےٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہےتھے۔گزشتہ روز جناح اسپتال کے ماہر نفسیات نے بتایا کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد خاتون کو ماہر نفسیات کی رائے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال کا کہنا تھا کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو حالت ٹھیک نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے تاہم اہلخانہ مریضہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، مریضہ کی فی الحال نفسیاتی رہنمائی کی ضرورت نہیں۔دوران سماعت پولیس نے ملزمہ کے 14دن کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ میری مؤکلہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے اور دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے خاتون سے پوچھا کے پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ اس پر خاتون نے نفی میں جواب دیا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھرگئے اور لواحقین سے تعزیت کیسماعت کے دوران عدالت نے خاتون سے پوچھا کے پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ اس پر خاتون نے نفی میں جواب دیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں طے پاگیاسپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 19 نہیں 21 ہونی چاہیے، تعداد کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کیسز اور دیگر تفصیلات طلب کرلیں
مزید پڑھ »
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز معاہدوں کی اصل دستاویزات طلب کرلیںکمیٹی نے 1992 سے اب تک کا تمام ریکارڈ، دیگر ممالک سے موازنہ، سرمایہ کاروں اور مالکان کی تمام تفصیلات مانگ لیں
مزید پڑھ »
سینیٹ کمیٹی اجلاس: پاکستانی لیبر پر شدید تحفظات، خلیجی ممالک نے رخ افریقا کی جانب موڑ دیایو اے ای نے دبے الفاظ میں کہا کہ بھیجنے والے لوگوں کے رویے بہتر بنانے کی تربیت نہ کی تو مسائل پیدا ہوں گے: سینیٹ کمیٹی برائے اوور سیز کو بریفنگ
مزید پڑھ »
کمیٹی کی سفارش پر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پہلے ہی بجھوادی تھی: علی امینبانی پی ٹی آئی نے جو کمیٹی بنائی اس کی رپورٹ کل صبح ملی کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی تھی: وزیراعلیٰ کے پی کی گفتگو
مزید پڑھ »
سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ایپ لانچ کرنے کی تیاری شروعقائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین امین الحق کی بیپ ایپ 3 ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ قرض کس حکومت نے لیا؟ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں پیش دستاویزات سامنے آگئیںوزارت اقتصادی امور نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرض لینے کی دستاویزات پیش کر دیں
مزید پڑھ »