راولپنڈی کے تھانہ روات میں کاروباری شخص کو اغوا کرکے بدسلوکی کی اور بعد ازاں برہنہ کرکے ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کی دھمکی دیدی۔
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں کاروباری شخصیت کو اغوا کرکے اغوا کاروں نے بدسلوکی کی اور پھر اس کے بعد اغوا کار مغوی کو برہنہ کر کے بنائی گئی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنے لگے۔ پولیس کے مطابق پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ثاقب وغیرہ کے ساتھ ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ ثاقب نے کہا کسی سے ملاقات کرنے مانکیالہ جانا ہے۔ میں اپنی گاڑی میں انہیں لیکر نکلا تو کچھ فاصلے پر پہنچ کر ثاقب اور عمر کیانی وغیرہ نے پستول نکال لیے اور زبردستی
ڈیڑھ لاکھ کہ نقدی اور پانچ لاکھ روپے کی گھڑی چھین لی۔ انہوں نے بتایا کہ بلاک سے بنے ایک کمرے میں جہاں چار افراد پہلے سے موجود تھے لے گئے اور تشدد کرکے ایک کروڑ روپے کا بندوبست کرنے کا کہتے رہے اور منت سماجت پر ستر لاکھ طے پائے۔ تمام ساتوں ملزمان نے ہراساں کرتے ہوئے برہنہ کردیا اور فحش ویڈیو بناتے رہے، ملزمان نے دھمکیاں دیں اگر رقم نہ دی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے اس کے بعد گاڑی سے چیک بک نکلوا کر تین چیکوں اور سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوائے اور مزید رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی پر آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی سمیت جی ٹی روڈ چھوڑ دیا۔ ملزمان کے چنگل سے رہا ہونے کے بعد ڈر کے مارے خاموش رہا اور اب ثاقب وغیرہ فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کرکے مزید 65 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی پراپرٹی کا کاروباری کرتا ہے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش میں مصروف ہیں
اَغوا، بلیک میل، بدسلوکی، رِوڑِش، پولیس
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سوشل میڈیا سے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
راولپنڈی میں کاروبار کو اغوا کرکے بلیک میل کرکے 65 لاکھ روپے کا مطالبہراولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں کاروباری شخصیت کو اغوا کرکے اغوا کاروں نے بدسلوکی کی اور پھر اس کے بعد اغوا کار مغوی کو برہنہ کر کے بنائی گئی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنے لگے۔ پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ثاقب وغیرہ کے ساتھ ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ ثاقب نے کہا کسی سے ملاقات کرنے مانکیالہ جانا ہے ۔میں اپنی گاڑی میں انہیں لیکر نکلا تو کچھ فاصلے پر پہنچ کر ثاقب اور عمر کیانی وغیرہ نے پستول نکال لیے اور زبردستی ڈیڑھ لاکھ کہ نقدی اور پانچ لاکھ روپے کی گھڑی چھین لی۔ انہوں نے بتایا کہ بلاک سے بنے ایک کمرے میں جہاں چار افراد پہلے سے موجود تھے لے گئے اور تشدد کرکے ایک کروڑ روپے کا بندوبست کرنے کا کہتے رہے اور منت سماجت پر ستر لاکھ طے پائے۔ تمام ساتوں ملزمان نے ہراساں کرتے ہوئے برہنہ کردیا اور فحش ویڈیو بناتے رہے، ملزمان نے دھمکیاں دیں اگر رقم نہ دی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے اس کے بعد گاڑی سے چیک بک نکلوا کر تین چیکوں اور سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوائے اور مزید رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی پر آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی سمیت جی ٹی روڈ چھوڑ دیا۔ ملزمان کے چنگل سے رہا ہونے کے بعد ڈر کے مارے خاموش رہا اور اب ثاقب وغیرہ فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کرکے مزید 65 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
برطانیہ میں 2 خواتین پر حملے کی کیس میں کرمنالوجی طالب علم کو قصوروار پایا گیانوبختہ، برطانیہ میں دو خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے شعبہ کرمنالوجی کے ایک طالب علم کو بے مطلب قتل اور اقدامِ قتل کے جرائم کا قصوروار پایا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
24 نومبر کے احتجاج کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کے 140 سے زائد رہنماؤں کی ضمانت منظورپشاور ہائیکورٹ نے رجوع کرنے والے 70 سے زائد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی راہداری اور 69 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کی
مزید پڑھ »
سعودیہ، ترکیہ اور جرمنی سمیت دیگر کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی مذمتگزشتہ ہفتے نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی افواج 1974 سے اسرائیل اور شام کے درمیان بفر زون کا کردار ادا کرنے والے اقوام متحدہ کے علاقے میں داخل ہوئیں
مزید پڑھ »
راولپنڈی: نازیبا ویڈیوز،تصاویر بناکر خاتون کو ہراساں، بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں کلر سیداں سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنائیں
مزید پڑھ »