کاٹی کا انڈسٹریل پاور ٹیرف میں کمی کا مطالبہ

پاکستان خبریں خبریں

کاٹی کا انڈسٹریل پاور ٹیرف میں کمی کا مطالبہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 71 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 53%

کیپٹیو پاور یونٹس کے لیے گیس کی فراہمی کے تعطل سے صنعتوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، صدر کاٹی جنید نقی

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید نقی نے حکومت اور وزارت توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت سے نکالنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جن میں بجلی کے صنعتی نرخوں میں کمی، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ملک بھر میں یکساں بنانا اور کیپٹیو پاور کے مسائل حل کرنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے بجلی کا صنعتی نرخ 9سینٹ فی یونٹ کرنا انتہائی ضروری ہے، سستی بجلی کا نرخ مینوفیکچرنگ صنعتوں کو فروغ دینے اور ہزاروں ملازمتوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ بجلی کی قیمت نرخ 9 سینٹ کی جائے تو صنعتوں کو پیداواری لاگت میں خاطر خواہ کمی ہو گی اور وہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کو بہتر طریقے سے سنبھال سکیں گی۔

صدر کاٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ملک بھر میں یکساں کیا جائے، کیونکہ کراچی کی صنعتوں پر دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ایف سی اے چارجز کا بوجھ پڑرہا ہے جبکہ دیگر چارجز کراچی کی صنعتوں سے بھی یکساں وصول کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عدم یکسانیت کراچی کی صنعتوں کے لیے ناانصافی ہے جس سے انہیں دیگر علاقوں کی صنعتوں سے مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جندی نقی نے وزارت توانائی سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر میں یکساں ایف سی اے چارجز نافذ کرے تاکہ تمام صنعتوں کے ساتھ مساوی سلوک ہو۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹیو پاور یونٹس کے لیے گیس کی فراہمی کے تعطل سے ان صنعتوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو اس توانائی کے ذرائع پر انحصار کرتی...

حکومت ایک متوازن حکمت عملی اپنائے جو ان مسائل کو حل کرے اور صنعتوں کے لیے قابل رسائی اور سستی بجلی اور گیس کے نرخوں کو یقینی بنائے۔22 گھنٹے قبلخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پشاور فیکٹری میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ علی امین کا واقعے کی انکوائری کا حکمپشاور فیکٹری میں آتشزدگی، وزیراعلیٰ علی امین کا واقعے کی انکوائری کا حکمانڈسٹریل یونٹس میں سیفٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیکر 30 دن میں رپورٹ جمع کرائی جائے: وزیراعلیٰ پختونخوا کا خط
مزید پڑھ »

او آئی سی اجلاس غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہاراجلاس میں اسرائیل سے جوابدہی کا مطالبہ بھی کیا گیا
مزید پڑھ »

پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا، ورلڈ بینکپاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا، ورلڈ بینکپاکستان میں پاور جنریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا فقدان رہا، بجلی ترسیل اور تقسیم بھی ناقص منصوبہ بندی کا شکار رہی: ورلڈ بینک
مزید پڑھ »

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان، نیپرا میں سماعت جاریبجلی کی قیمت میں کمی کا امکان، نیپرا میں سماعت جاریذرائع کے مطابق صارفین کو نومبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا
مزید پڑھ »

پاکستان کا صنعتی بجلی کا ٹیرف جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہےپاکستان کا صنعتی بجلی کا ٹیرف جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہےپاکستان کے گھریلو بجلی کے نرخ عالمی اوسط کا 45.1 فیصد ہیں اور ایشیائی اوسط کا 84.5 فیصد ہیں
مزید پڑھ »

پاکستان آزاد فلسطینی ریاست جس کا القدس شریف دارالحکومت ہو کی حمایت کرتا ہے: اے پی سی اعلامیہپاکستان آزاد فلسطینی ریاست جس کا القدس شریف دارالحکومت ہو کی حمایت کرتا ہے: اے پی سی اعلامیہغزہ میں فوری جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے: آل پارٹیز کانفرنس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 14:01:26