کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل، فراہمی جاری ہے، کے الیکٹرک ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں 7 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں.اسی طرح سرجانی ٹائون، انڈا موڑ، نصرت بھٹو کالونی، میانوالی کالونی، منگھوپیر، اورنگی ٹائون سمیت نارتھ ناظم آباد بلاک اے، ڈی، حیدری، کے ڈی اے چورنگی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے.
ادھر لنڈی کوتل چورنگی،پیپلزچورنگی،پہاڑگنج،حسرت موہانی کالونی، ایف بی ایریا،عائشہ منزل ،گڈاپ،کاٹھورمیں بھی بجلی کی فراہمی معطلترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی فراہمی جاری ہے، چند مقامات پرپانی کھڑا ہونے سے مرمتی کام میں تاخیر پیش آرہی ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر چند علاقوں کی بجلی بند کی گئی ہے.
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق سڑک پر موجود پانی کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتا ہے، اداروں سے اپیل ہے کہ نکاسی آب کے عمل میں تیزی لائیں.
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطلکراچی میں بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ بالخصوص شہر کے شمالی اور مغربی علاقوں کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں بارش کےبعدمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی - Aaj.tv
مزید پڑھ »
کے پی کے میں بھی فلارملز کو کم قیمت پر گندم فراہمی کا فیصلہسینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فاقی حکومت 15 لاکھ ٹن گندم فوری طور پر درآمد کرے گی۔
مزید پڑھ »
ووہان لیب کے آپریشنز کی خبر جعلی اور حقائق کے برعکس قرار | Abb Takk News
مزید پڑھ »
حج کی تیاریاں مکمل، سعودی عرب کے مختلف شہروں سے عازمین کی آمد شروع - ایکسپریس اردومسجد الحرام کی دن میں دس مرتبہ صفائی ستھرائی کے لیے 35 سو افراد بھرتی کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »
قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کی حکمت عملیقربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »