چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کمشنر کراچی نے پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کرکے کمشنر ہاوس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔حکم نامہ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم نامہ جاری کیا، معطل ہونے والے تپے داروں کا تعلق ضلع ملیر اور ضلع غربی سے ہے۔
معطل شدہ تپے داروں میں منشی ظفر خاصخیلی، علی گل کلہوڑ، سرفراز کٹپر، نور الدین جکھرانی، مزار خان بجارانی، امان اللہ، سلیم رضا، منشی ممتاز کلہوڑ، عابد شاہ، دہنی بخش اور عبدالقادر شامل ہیں۔کمشنر کراچی نے حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پولیو مہم میں کوتاہی پر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ روینیو اور بلدیات، اور ٹاؤن ملازمین پولیو ٹیم کی معاونت کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔ پولیو ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔Feb 05, 2025 12:24 AMگوجرانوالہ؛ بچے پر تشدد کرنے والے خواجہ سرا کیخلاف مقدمہ درجاہل خانہ انتقال پر گئے، چور گھر سے کروڑوں مالیت کے زیورات لے اُڑےبھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیبخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کمشنر نے پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کر دیاکمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کرکے کمشنر ہاوس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ حکم نامہ کے مطابق، معطل ہونے والے تپے داروں کا تعلق ضلع ملیر اور ضلع غربی سے ہے۔ کمشنر نے واضح کیا ہے کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 69 ہو گئیکراچی میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے دیے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں اسمگل شدہ ٹائرز کی بڑی کھیپ برآمدپاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ مہم کے دوران شہر میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ ٹائرز کی ایک بڑی کھیپ برآمد کرلی۔
مزید پڑھ »
لائسنس معطلی،کسٹمز اورکسٹمز ایجنٹس میں تنازع شدت اختیار کرگیاحکام نے45 ایجنٹس کے لائسنس غیر قانونی طور پر معطل کیے،کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن
مزید پڑھ »
سندھ میں رواں سال پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقررانسداد پولیو مہم کی تیاری مکمل، 3 سے 9 فروری تک 10.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سےاسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم مہم کا آغاز کر رہی ہے۔
مزید پڑھ »