مصطفیٰ کی لاش اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان لے گئے، گاڑی اور لاش کو جلادیا، ملزم کا پولیس کو بیان
اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم شیراز کی پولیس انٹیروگیشن رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق شیراز نے کہا کہ مصطفیٰ کی والدہ کو جو تاوان کی کال اور میسیج انٹرنیشنل نمبر سے آئے وہ ارمغان نے کئے یا کسی اور نے مجھے علم نہیں، مجھے پولیس نے 14 فروری کو کورنگی روڈ ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا، میں پہلی دفعہ گرفتار ہوا ہوں۔ شیراز نے پولیس کو بتایا کہ اس واقعے سے پہلے میرے اوپر کوئی مقدمہ نہیں ہے، ارمغان کے ساتھ ملکر یہ کام کیا، مصطفیٰ کی لاش اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر بلوچستان کے علاقے میں گاڑی اور لاش کو جلادیا۔
ملزم نے کہا کہ جہاں گاڑی کو جلایا اس مقام کی نشاندہی کرواسکتا ہوں، جس جگہ ارمغان کے بنگلے میں کمرے کے اندر مصطفیٰ کو مارپیٹ کی گئی اس کی نشاندہی بھی کرواسکتا ہوں، مارپیٹ سے مصطفیٰ کا خون نکلا، جسے ارمغان نے اپنے ملازمین سے صاف کروایا تھا۔ پولیس کے مطابق کیس میں گرفتار ملزم شیرازجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔Feb 16, 2025 12:58 AMسول ایوی ایشن کی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کیلیے ائیرلائنز کو ہدایاتاڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائمچیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان، شاہد آفریدی کا کونسا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس: تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئےمقتول کو پہلے تشدد کیا پھر مارا اور اسی کی گاڑی میں ہی حب لے کر گئے اور آگ لگادی
مزید پڑھ »
کراچی سے لاپتا نوجوان ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافاتکراچی سے لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے جب کہ مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کو ارمغان کے گھر میں لوہے کی راڈ کے وار اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
مزید پڑھ »
سیف حملہ کیس: پولیس ملزم کی مدد کرنے والی خاتون تک پہنچ گئیسیف علی خان حملہ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے
مزید پڑھ »
مصطفیٰ قتل کیس: جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی درخواست منظور، ملزم کے پولیس پر سنگین الزاماتسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
مزید پڑھ »
حب چوکی سے ملنے والے مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش کی پہچانپولیس نے حب چوکی سے لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش کو ایک ماہ بعد ایک ٹیگ کیے جانے والے گاڑی میں سے برآمد کیا ہے۔
مزید پڑھ »
کیس سلجھا: لاپتا نوجوان مصطفیٰ عامر کا قتل کا گتھی سلجھائی گئیکراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتا ہونے والے 23 سالہ نوجوان مصطفیٰ عامر کا کیس سی آئی اے پولیس نے گرم کر دیا ہے۔ سی آئی اے کے ڈی آئی جی مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ عامر کو تشدد کے بعد گاڑی کی ڈگی میں بلوچستان کے علاقے حب منتقل کیا گیا جہاں انھیں گاڑی سمیت آگ لگا کر قتل کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »