پاکستانیوں کی اوسط عمر آلودگی کی وجہ سے 4 سال کم ہوگئی، کلائمیٹ ایکشن سینٹر
کراچی میں 60 اور لاہور میں 80 فیصد آلودگی پیٹرول اور ڈیزل جلنے سے بڑھ رہی ہے، سی اے سی کادعویٰغیرسرکاری ماحولیاتی تنظیم کلائمیٹ ایکشن سینٹر نے کراچی میں دھند اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کو گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویں کا شاخسانہ قرادے دیا، ماحولیاتی تنظیم سی اے سی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں 60 اور لاہور میں 80 فیصد پیٹرول اور ڈیزل جلنے سے آلودگی بڑھ رہی ہے۔
ماحولیاتی آلودگی پر کام کرنے والی تنظیم کلائمیٹ ایکشن سینٹر نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس میں سی اے سی کے ڈائریکٹر یاسر حسین دریا کا کہنا تھا کہ ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ اس وقت پنجاب بالخصوص لاہور میں اسموگ کی وجہ بھارت میں چاول اور گنے کی فصلوں کی باقیات جلانا ہے جس کے سبب فضائیں آلودہ ہورہی ہیں مگر ان کی جو تحقیق ہے اس کے نتائج مختلف ہیں۔
یاسرحسین کے مطابق کراچی میں 60 اور لاہور میں 80 فیصد پیٹرول اور ڈیزل جلنے سے آلودگی بڑھ رہی ہے اور ان ہی عوامل کی وجہ سے ملک میں ڈبلیو ایچ او کے مقررہ محفوظ حد سے 40 فیصد زیادہ آلودگی ہے، انرجی کو سولر اور گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے تک اسموگ اور آلودگی کم نہیں کی جاسکتی۔ ان کا کہناتھا کہ رواں سال لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 1700جبکہ ملتان کا اے کیو آئی رواں سال 2400 تک پہنچ گیا، ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں آلودگی سالانہ ایک لاکھ افراد کی موت کا سبب بن رہی ہے۔
پاکستانیوں کی اوسط عمر آلودگی کی وجہ سے 4 سال کم ہوگئی، عارضی سبز لاک ڈاون پاکستان کے فضائی آلودگی کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی ہیں، الیکٹرک کاروں کی جانب منتقلی،گاڑیوں سے پاک زونز کا قیام انتہائی ناگزیر ہے، فضائی آلودگی کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے قومی سطح پر جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔Nov 11, 2024 11:32 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پختونخوا؛ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں 290 مقدمات زیر التواسب سے زیادہ 192 مقدمات پشاور کی اے ٹی سی میں زیر التوا ہیں
مزید پڑھ »
اسموگ تدارک کیس؛ تعلیمی ادارے بند ہیں تو پھر تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی، لاہور ہائیکورٹلاہور میں بہت سی جگہ پر تعمیرات ہو رہی ہیں، تعمیرات کا ہونا اسموگ کی سب سے بڑی وجہ ہے، جسٹس شاہد کریم
مزید پڑھ »
2031 تک بھارت 4 ایونٹس کا میزبان، پاکستان کے بائیکاٹ پر تمام بورڈزکو بھاری نقصان کا امکانپاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے نہ آنے پر پاکستانی حکومت بھارت سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے، آئی سی سی بھی پریشان ہے
مزید پڑھ »
لاہور میں گرین لاک ڈاؤن بھی اسموگ کم نہ کرسکا، فضائی آلودگی کا گزشتہ برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حد نگاہ صفرلاہور کی فضا آلودہ ہونے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، یہ فضا شہریوں کے ساتھ چرند پرند اور نباتات کے لیے بھی نقصان دہ ہے: ماہر ماحولیات
مزید پڑھ »
بھارتی میڈیا کے ذریعے ٹیم کے پاکستان نہ جانیکی خبر کیوں دی گئی؟ وکرانت گپتا نے بتادیاآئی سی سی ٹورنامنٹ جس ملک میں ہوتا ہے وہا ں پر سب جاتے ہیں مگر انڈیا اور پاکستان کے حالات تھوڑے مختلف تھے: بھارتی صحافی
مزید پڑھ »
وہ عادتیں جو دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتی ہیںچکنائی اور مرچ مصالحے والے کھانے دل سمیت بہت سی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں
مزید پڑھ »