پولیس نے بچی کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے
محمود آباد پولیس نے غلط انجکشن کی وجہ جاں بحق ہونے والی بچی کے واقعے کا مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت نجی کلینک کے نامزد ڈاکٹر کے خلاف درج کرلیا۔
محمود آباد پولیس نے 3 سالہ شزہ عرف شہزادی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ نمبر 335 سال 2024 قتل بالسبب کی دفعہ 322 کے تحت متوفیہ کی والد گل محمد کی مدعیت میں درج کر لیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل 3 سالہ شزہ کو بخار کی شکایت پر محمود آباد کے علاقے اختر کالونی میں قائم نجی کلینک لے جایا گیا جہاں شزہ کو انجکشن لگانے کے بعد اہل خانہ گھر لے گئے لیکن ان کی طبعیت اچانک بگڑنے پر اسے دوبارہ کلینک منتقل کیا گیا۔
بچی کو بعدازاں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں، جس کے بعد بچی کے اہل خانہ اور اہل محلہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ نجی کلینک میں بچی کو غلط انجکشن لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا تھا کہ غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے بچی جان سے چلی گئی تاہم انوسٹی گیشن پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔Nov 13, 2024 09:46 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحقڈاکٹر کلینک بند کرکے فرار ہوگیا، واقعے کے خلاف متوفیہ کے اہلخانہ کا احتجاج
مزید پڑھ »
کراچی؛ گرل فرینڈ کے تنازع پر بااثر افراد میں مسلح تصادم، پولیس قانونی کارروائی سے گریزاںواقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں معمولی دفعات کے تحت 3 سیکیورٹی گارڈز کے خلاف درج کرلیا گیا
مزید پڑھ »
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس پر قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں اہم انکشافاتڈاکٹر شاہنواز کو عمرکوٹ پولیس نے کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کیا: انکوائری رپورٹ
مزید پڑھ »
کراچی؛ وکلاء کے احتجاج کے دوران تشدد، موٹر سائیکل جلانے کا مقدمہ درجمقدمہ درج کرکے شرپسند عناصر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، پولیس
مزید پڑھ »
کراچی؛ تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیاانسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو اسمگلروں نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حب چوکی کے قریب چھوڑ دیا تھا
مزید پڑھ »
خانیوال: ناقص گیس سلنڈر رکھنے پر رائیونڈ اجتماع سے کراچی جانیوالے دو شرکا گرفتارفواد علی اور محمد نعمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ترجمان ریلوے پولیس
مزید پڑھ »