ہفتہ اور اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، بالائی اضلاع میں صبح سویرے دھند کا امکان
شہر قائد میں جمعہ کے روز صبح ہی سے یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں، جس کے نتیجے میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر پرمغربی ہواؤں کے اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں اور شمالی/ شمال مغربی سمت کی 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل پڑی ہیں۔ اس صورت حال کے زیر اثر کل بھی شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ تیز ہواؤں کے سبب کم سے کم درجہ حرارت ہفتہ و اتوار کو 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ سردی کی نئی لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ درجہ حرارت گرنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے صوبے بھر میں کل سے سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 4 تا 7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے جب کہ بالائی اضلاع میں رات گئے اور صبح سویرے دھند پڑ سکتی ہے۔Jan 01, 2025 11:19 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سردی کی نئی لہر 4 جنوری سے سندھ میں: کراچی میں 6 ڈگری تک ٹھنڈکمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی نئی لہر 4 جنوری سے کراچی سمیت سندھ میں اثر انداز ہونے والی ہے اور ہفتے میں کم سے کم 4 سے 7 ڈگری تک ٹھنڈک کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
سردی اور دھولے کی لہر ملک میںمختلف علاقوں میں سردی اور دھولے کی لہر چل رہی ہے، اس وقت لاہور سے خانہوال تک موٹروے M4 ٹریفک کے لیے بند ہے۔
مزید پڑھ »
بلوچستان میں آج سے سردی کی غیر معمولی لہر کا امکان، کراچی میں بھی موسم سردگلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے
مزید پڑھ »
کراچی؛ تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، چند روز تک سرد اور خشک موسم متوقعجمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
سردی کی نئی لہر 4 جنوری سے سندھ میںسندھ میں سردی کی نئی لہر 4 جنوری سے شروع ہو جائے گی اور کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں سردی کی شدید لہر کا امکانمحکمہ موسمیات کا پیشین گوئی ہے کہ کراچی میں اتوار اور پیر کو درجہ حرارت کم سے کم 8 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ سندھ بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے اور مختلف اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 3 سے5 ڈگری کم ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھ »