سندھ میں سردی کی نئی لہر 4 جنوری سے شروع ہو جائے گی اور کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔
سردی کی نئی لہر 4 جنوری سے کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گی، ہفتے کو شہرمیں تندوتیز ہوا ئیں چلنے اور کم سے کم پارہ کئی ڈگری کمی سے سنگل ڈیجیٹ میں 06ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی جاری پیش گوئی کے مطابق مغربی ہوا ؤں کا سلسلہ شمالی بلوچستان اور ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا،4 اور5 جنوری کے درمیان دیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور،کشمور، سکھرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ سردی کی
نئی لہر کے دوران کراچی سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں کم سے کم پارہ 4 سے7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے، ارلی وارننگ کے مطابق ہفتے کو کراچی میں تندوتیزہوائیں چل سکتی ہیں، یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے کم سے پارہ 06ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ جمعرات کو شہر میں سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ ہوئی، کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافے سے13.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ایک ڈگری اضافے سے28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سردی اور دھولے کی لہر ملک میںمختلف علاقوں میں سردی اور دھولے کی لہر چل رہی ہے، اس وقت لاہور سے خانہوال تک موٹروے M4 ٹریفک کے لیے بند ہے۔
مزید پڑھ »
بلوچستان میں آج سے سردی کی غیر معمولی لہر کا امکان، کراچی میں بھی موسم سردگلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے
مزید پڑھ »
پاکستان میں سردی کی شدت میں اضافہآئندہ چند روز میں پاکستان میں سردی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کی گئی ہے، جیسا کہ بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل جانے کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی میں سردی میں کمی، 4 جنوری سے بڑھنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل کم سردی کی پیشگوئی کی ہے، تاہم 4 جنوری سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث 4 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے ہے یہ اربوں روپے دے کر ملک کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، شرجیل میمنوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »
موسمِ سرما میں برف کی دنوں کی تعداد میں کمیکِلیمَتِ تبدیلی کے باعث شمالی نصف کرہ میں برف آلود دنوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، یورپ میں یہ کمی سب سے زیادہ ہے، ایک رپورٹ نے پیر کو ہدایت کی۔ یورپی یورپ میں برف آلود دنوں کی تعداد میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ یہ خطے بھی سردی کے موسم میں برف کی چھانٹوں سے محروم رہ سکتا ہے، جس سے سیاحت، معیشت اور ثقافت متاثر ہو سکتا ہے۔ کِلیمَتِ تبدیلی کی وجہ سے یورپ میں سردی کے دنوں کی تعداد میں کافی کمی ہوئی ہے اور یہ خطے دنیا بھر میں سب سے تیزی سے گرم ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھ »