کراچی کی صفائی کے شدید فقدان کے اثرات کو پالنے کے لیے مرتضٰی وہاب کی ہدایت پر، بلدیہ عظمیٰ نے کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ اس کے ذریعے دکانداروں کو پچیس پچیس ہزار روپے کے جرمانے کے نوٹس بھی دئے گئے ہیں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کو نہ جانے کیسے شہر میں صفائی کے شدید فقدان اور کچرے کے انبار وں اور جگہ جگہ پھیلے کچرے کا خیال آگیا اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی ہدایت پر شہر میں کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی اور عرصہ دراز بعد دکانداروں، ہوٹلوں اور ایک کمرشل بینک کو جرمانے کے نوٹس دیے گئے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئر کو کسی نے بتایا ہوگا کہ کچرے اور صفائی رکھنے کے لیے بلدیاتی اداروں کے قوانین پہلے سے موجود ہیں جن پر عمل کرنا چھوڑ دیا گیا ہے۔ پہلے بلدیاتی اداروں میں میونسپل مجسٹریٹ ہوتے تھے اور ہیلتھ افسروں کو اختیارات ہوتے تھے کہ وہ بلدیاتی قوانین پر عمل کرائیں اور خلاف ورزی پر متعلقہ جرمانے کریں۔
کراچی اور لاہور کے دو بڑے شہروں کے لوگوں کو باشعور سمجھا جاتا ہے جن میں صفائی ستھرائی کو اہمیت دی جانی چاہیے مگر لاہور کے مقابلے میں کراچی کے شہریوں میں بلدیات کا زیادہ فقدان ہے اور لوگ بلدیاتی قوانین کو بھول چکے ہیں۔ جان بوجھ کر گھروں اور دکانوں کی صفائی کرکے سڑکوں اور راستوں پر کچرا پھیلانا معمول ہے۔
سیوریج لائنیں اور پانی کی لائنیں بچھائی گئی ہیں وہاں سڑکوں کو تباہ حال حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے اور سڑکوں کی کھدائی کی مد میں بلدیاتی ادارے رقم وصول کرچکے ہیں وہ رقم مذکورہ سڑکوں کی مرمت پر خرچ ہی نہیں ہوتی اور دیگر جگہوں یا تنخواہوں پر خرچ کر دی جاتی ہے اور وہاں کی تباہ حال سڑکیں بری حالت میں سالوں سے تعمیر و مرمت کی منتظر ہیں۔ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد اندرون شہر کی سڑکیں مزید تباہ ہوئی ہیں جہاں گڑھوں میں ملبہ ڈلوایا گیا ہے مگر کراچی کے ٹاؤنز کے پاس سڑکوں اور راستوں کی ضروری مرمت کے لیے...
کراچی صفائی کچرا پھیلانے والوں مرتضٰی وہاب جرمانے بلدیہ عظمیٰ کچرے کے انبار
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی؛ برساتی نالوں میں آلودہ پانی کی نکاسی پر متعدد فیکٹریوں پر جرمانےبلدیہ عظمیٰ کراچی نےبرساتی نالوں میں کچرا پھینکنے اور گندا پانی چھوڑنے پر کارروائی شروع کردی
مزید پڑھ »
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور جُرمانے کا فیصلہمیئر کراچی کی ہدایت پر میونسپل انسپکٹرز کو شہر میں کچرا پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم
مزید پڑھ »
کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی کے لئے بڑی کارروائی کا آغازبلدیہ عظمی کراچی نے برساتی نالوں کی صفائی اور کچرا پھینکنے کے مقابلے کے لئے فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ کچرا پھیلانے پر دکانداروں پر جرمانےمئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پرکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے
مزید پڑھ »
کراچی: سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے پر کارروائی شروع، کتنا جرمانہ ہوگا؟بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل انسپکٹرز قانون کے مطابق کارروائی کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »
کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا تعمیراتی کام جاری ہے، میئر کراچیکراچی کی رونقوں اور روشنیوں کو بلدیہ عظمیٰ بحال کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »