کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے کیس کی سماعت کی
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پرخودکش حملے کے ملزمان کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر خودکش دھماکے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزمان جاوید اور مسمات گل نساء کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم جاوید کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا ہے۔ ملزم کو ملیر کورٹ میں شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے شناخت کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تحقیقات باقی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی۔ ملزمان کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے۔ دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا۔عمران خان ننگے پاؤں مدینے گئے تو باجوہ کو فون آگئے ایسے لوگ نہیں چاہئیں یہ کسے لے آئے، بشریٰ بی بیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے رخصت یا استقبال کیلئے آنے والوں پر نئے شرائط عائدپی اے اے کے شعبہ ویجیلنس نے یہ اقدامات کراچی ائیرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کےبعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے ہیں: ذرائع
مزید پڑھ »
جناح ٹرمینل پر استقبال و الوداع کہنے والوں کے پاس ٹکٹ کاپی لازمی قرار دینے پر جلد عملدرآمد ہوگاایک مسافر کے ساتھ 4 شہریوں کو ائیرپورٹ آنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس ٹکٹ کی کاپی اور شناختی کارڈ کا ہونا لازم ہے
مزید پڑھ »
نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور چین کے باہمی روابط میں اضافہ ہوا: چینی سفیرپاکستانی قیادت سے چینی شہریوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا ہے، چین چاہتا ہے کہ اس کے شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچیں: جیانگ ژی ڈونگ
مزید پڑھ »
کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب، چیئرمین کی 3 نشستیں جیت لیںکراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آگے، وائس چیئرمین کی ایک نشست جماعت اسلامی کے نام رہی
مزید پڑھ »
پاکستان کا روور تحقیق کیلئے چینی مشن کیساتھ چاند پر جائےگاترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا روور 2028 میں چاند کے قطب جنوبی کی کھوج کے لیے چینی مشن کاحصہ بنےگا
مزید پڑھ »
کراچی میں چار دن کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر آگئیکراچی میں چار دن کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آگئی
مزید پڑھ »