کراچی؛ ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کردیا

پاکستان خبریں خبریں

کراچی؛ ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کردیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 79 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

مسلح ملزمان نے چھینا جھپٹی پر مزاحمت کرنے پر حسن کو قتل کیا، ایس ایس پی ایسٹ

گرومندر کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو قتل کردیا، مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے ٹائر شاپ پر ڈکیتی کی کوشش کی اور حسن نامی نوجوان دکاندار کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں اسلامیہ کالج کے سامنے ٹائر شاپ کی دکانوں پر چار سے پانچ مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی تو حسن نامی نوجوان اپنی دکان سے باہر نکلا جس پر مسلح ملزمان نے حسن کے سینے پر گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگئے ، حسن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسلامیہ کالج کے قریب سے ایک ریلی گزر رہی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سے پانچ مسلح ملزمان نشے میں دھت ہوکر دکانداروں سے لوٹ مار کررہے تھے، تین سے چار شہریوں سے لوٹ مار کی تو حسن نامی نوجوان جس کی دکان بھی اسی لائن میں ہے ، اُس نے ڈاکوؤں کے دیکھتے ہی اپنا قیمتی سامان دور پھینک دیا اور پھر اٹھانے کی کوشش کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے حسن کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ حسن نامی نوجوان گلستان جوہر کا رہائشی ہے جس کی دکان جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں واقع ہے، مسلح ملزمان نے چھینا جھپٹی پر مزاحمت کرنے پر حسن کو قتل کیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت ہوسکے اور جلد از جلد گرفتاری ممکن ہوسکے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ جس مقام پر یہ واردات ہوئی ہے وہاں قریبی ایک ریلی بھی گزررہی تھی، مسلح ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھا کر واردات کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر حسن نامی نوجوان کو قتل کیا، پولیس نے ایک سے دو سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہیں جس میں ملزمان کی شناخت ممکن نہیں ، پولیس اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کررہی ہے ۔Nov 29, 2024 10:47 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو سینے میں گولی مارکر قتل کر دیاکراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو سینے میں گولی مارکر قتل کر دیاابتدائی طور پر قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ بتایا جاتا ہے، ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ
مزید پڑھ »

بین الاقوامی دباؤ مسترد؛ ایران میں قتل کے مجرم یہودی باشندے کو پھانسیبین الاقوامی دباؤ مسترد؛ ایران میں قتل کے مجرم یہودی باشندے کو پھانسییہودی نوجوان نے ایران میں سرعام ایک شہری کو قتل کردیا تھا
مزید پڑھ »

سرجانی ٹاون میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گولی مار کر قتلسرجانی ٹاون میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گولی مار کر قتلسرجانی ٹاون کے سرجانی سیکٹر ٹو 52A پٹی کچے راستے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو سینے پر گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر موقع کا معائنہ کیا اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ مقتول کی شناخت 25 سالہ محمد خالد ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی جسے جالائی گوٹھ میں رہائش تھی۔
مزید پڑھ »

راولپنڈی؛ گھریلو ناچاقی پر ملزم نے اپنی بیوی اور ساس کو گولیاں مار کر قتل کردیاراولپنڈی؛ گھریلو ناچاقی پر ملزم نے اپنی بیوی اور ساس کو گولیاں مار کر قتل کردیامقتولین کی شناخت ملزم کی اہلیہ اقرا لطیف اور اس کی ساس یاسمین کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس
مزید پڑھ »

عراقی یونیورسٹی کے پروفیسر نے ملازمہ کو گولی مار کر قتل کردیعراقی یونیورسٹی کے پروفیسر نے ملازمہ کو گولی مار کر قتل کردیعراقالی یونیورسٹی کے پروفیسر نے ملازمہ کو گولی مار کر قتل کردی۔ یونیورسٹی کے ایس سی ٹی وی کیمروں کے فوٹوگراف میں اس کے براہ کرم کی ویڈیو دیکھی جا سکی۔ قتل کی مذمت کرتے ہوئے صارفین نے قاتل پروفیسر کو سخت سزا کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھ »

طالبان اہلکار کے قاتل کو سرِعام گولیاں مار کر موت کی سزا دیدی گئیطالبان اہلکار کے قاتل کو سرِعام گولیاں مار کر موت کی سزا دیدی گئیقتل کے مجرم کو مقتول کے خاندان کے ایک فرد نے گولیاں مار کر سزائے موت پر عمل درآمد کیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 21:05:32