اسسٹنٹ کمشنر پولیس کی نفری لے کر ناطم آباد نمبر 3 پہنچے اور ورکر کو رہائی دلائی، پولیو سے انکار نہیں کیا تھا، ملزم
ناظم آباد میں پولیو ٹیم اور فلیٹ مکین میں قطرے پلانے پر جھگڑا ہوگیا ، پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ فلیٹ پر چھاپہ مار کر فلیٹ کے مالک کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جھگڑے کی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی۔
ناظم آباد نمبر تین میں پولیو ٹیم اور فلیٹ کے مکینوں میں قطرے پلانے پر جھگڑا ہوگیا ، پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ فلیٹ پر چھاپہ مار کر فلیٹ کے مالک کو گرفتار کر کے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق پولیو ورکرز کا پولیو کے قطرے پلانے پر گھر کے مالک محمد اسد اور شان سے جھگڑا ہوا ، فلیٹ کے مکینوں کی جانب سے کئی مرتبہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا گیا جس کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر کو دی گئی، اسسٹنٹ کمشنر پولیس کی نفری لے کر ناطم آباد نمبر 3 فلیٹ نمبر پی 3 ، اشرف الاشبیر آرکیڈ پہنچ گئے، پولیس اور ضلعی ٹیم نے گھر میں گھس کر مالک مکان اور دوسرے شخص کو باہر نکالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ورکر خاتون فلیٹ کے اندر گئی تو اس کو زبردستی کمرے میں بٹھا لیا گیا ، پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا ، پولیس نے زبردستی دروازہ کھلوا کر پولیو ورکر کو بازیاب کروایا ، زیر حراست شخص کے خلاف 353 ، 186 ، 34 کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیم کو قطرے پلانے سے منع نہیں کیا تھا ، گھر والوں نے کہا تھا کہ ایک بچہ بیمار ہے اس کو خود قطرے پلوا دیں گے، مالک مکان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا جس کے خلاف وہ قانونی کارروائی کریں گے ۔Dec 16, 2024 10:00 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: مزاحمت پر شہری کو قتل کرنیوالے ڈکیت کو سزائے موتایک ملزم کو عمر قید سنائی گئی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سرجانی میں درج تھا
مزید پڑھ »
کراچی: نوعمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص گرفتارسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا
مزید پڑھ »
کراچی: جوہر کمپلیکس میں نوعمر لڑکے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتارپولیس نے ملزم کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
مزید پڑھ »
کراچی میں 7 بیٹے پر انسانیت سوز تشدد کرنے والا جلاد باپ گرفتارملزم نے بچے کو جلتے توے پر بٹھایا، لوہے کی راڈ سے تشدد کی، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج
مزید پڑھ »
کراچی میں 7 سالہ بیٹے پر انسانیت سوز تشدد کرنے والا جلاد باپ گرفتارملزم نے بچے کو جلتے توے پر بٹھایا، لوہے کی راڈ سے تشدد کی، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج
مزید پڑھ »
ناظم آباد میں پولیو قطرے پلانے پر جھگڑے میں فلیٹ مالک گرفتارناظم آباد میں پولیو ٹیم اور فلیٹ کے مکینوں میں قطرے پلانے پر جھگڑے میں فلیٹ مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »