کراچی لاک ڈاؤن، مجبوری میں گھر سے نکلنے والے شہریوں پر بھی بڑی پابندی عائد ARYewsUrdu
کراچی: شہر قائد کی ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تندور اور بیکریوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت ہوگی جبکہ گھر سے نکلنے والے شہری ماسک استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں تمام ڈپٹی کمشنر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر کوئی مجبوری میں باہر نکلے گا تو اُسے ماسک استعمال کرنا لازم ہوگا۔نوٹی فکیشن میں تندوروں اوربیکریوں کو صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک کام کی اجازت دی گئی ہے جبکہ گھروں پر کھانا پہنچانے والے ریسٹورنٹس کو بھی ان ہی اوقات میں کام کی اجازت دی گئی۔
کمشنر کراچی نے تمام تندور ، بیکری اور ریسٹورنٹس مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ہر ملازم کا معائنہ کریں اور اگر کوئی بھی کارکن کھانسی یا بخار میں مبتلا ہو تو اُسے داخل نہ ہونے دیں۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالکان پر لازم ہوگاکہ وہ کام کی جگہ کوجراثیم سےپاک رکھیں، کام کر نے والوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں، ملازمین کو ماسک،سینی ٹائزرز،صابن فراہم کریں۔کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام مالکان بائیو میٹرک مشینوں کو استعمال کے بعد جراثیم سے پاک کرنے کا انتظام بھی کریں اور درجہ حرارت چیک ہونے کے بعد ہی کسی بھی شخص کو دکان میں داخلے کی اجازت دیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غذائی اجناس کی سپلائی چین پر لاک ڈاؤن کے منفی اثرات - Opinions - Dawn News
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن کے باعث لاہورسفاری میں خوراک کا حصول مشکل، 14 افریقی شیر فروخت - ایکسپریس اردوافریقی شیروں کو 21 لاکھ روپے میں جانور پالنے کے شوقین بریڈرز کو بیچے گئے ہیں، انتظامیہ کا مؤقف
مزید پڑھ »
Ammar Chaudhry : عمار چوہدری:- لاک ڈاؤن کے بعد کی زندگی!ہماری حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کی ہے اور کچھ صنعتیں کھول دی ہیں؛ تاہم لاک ڈائون مکمل یا جزوی طور پر ختم ہونے کے بعد زندگی ویسی نہیں رہے گی جیسی ہم پہلے گزارتے تھے۔ پڑھیئےعمار چوہدری کا مکمل کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
تنزانیہ کی مریم ہرمانی نے لاک ڈاؤن میں گھر کو ہی باکسنگ رِنگ بنا لیا
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کا آن لائن رہنا کتنا خطرناک؟ رپورٹ ملاحظہ کریںدنیا بھر میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کی صورت حال کے دوران بچے بھی اپنی سرگرمیوں سے محروم ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے بچے زیادہ تر وقت اب آن لائن گزارنے لگے ہیں۔
مزید پڑھ »
امریکی صدرکایکم مئی سےقبل لاک ڈاؤن ختم کرنے کا عندیہٹرمپ نے کب سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates DonaldTrump lockdown
مزید پڑھ »